Inquilab Logo Happiest Places to Work

نئے تعلیمی سال کی School Bell بجنے والی ہے لیکن کیا آپ اس کیلئے تیار ہیں؟

Updated: June 12, 2026, 5:15 PM IST | Shahebaz Khan | Mumbai

نئے تعلیمی سال کی ابتداء سے پہلے طلبہ کے ذہن میں مختلف خیالات جنم لیتے ہیں۔ ان روایتی خیالا ت کو ترک کرکے ان کی جگہ درج ذیل باتیں ذہن نشین کریں تاکہ آپ کی شخصیت میں ’’مثبت تبدیلی‘‘ آئے

The first day of school marks the first step in the journey of education. Photo: INN
اسکول کا پہلا دن تعلیم کے سفر کی پہلی سیڑھی ثابت ہوتا ہے۔ تصویر: آئی این این

ہر نیا تعلیمی سال اپنے ساتھ نئی امیدیں، نئے خواب اور نئے مواقع لے کر آتا ہے۔ نئی جماعت، نئی کتابیں اور نئے اساتذہ طلبہ کی زندگی میں ایک تازہ آغاز کی علامت ہوتے ہیں۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب بیشتر طلبہ اپنے لئے اہداف طے کرتے ہیں۔ ایک کامیاب تعلیمی سال دو مضبوط بنیادوں پر قائم ہوتا ہے۔ پہلی بنیاد درست عزم اور اچھی عادات ہیں، جبکہ دوسری بنیاد مثبت اور تعمیری سوچ ہے۔ نیا تعلیمی سال صرف امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کرنے کا موقع نہیں بلکہ خود کو بہتر بنانے کا ایک سنہری موقع بھی ہے۔ یہ وقت ہے کہ طلبہ اپنی شخصیت، کردار، علم، مہارتوں اور مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔ زیر نظر کالموں میں ان کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: طلبہ کیلئے گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے پانچ پیغامات

کیا نہ سوچیں؟
Don`t think this
(۱) مجھے ہر حال میں کامل ہونا ہے۔ 
I must be perfect.

(۲) مَیں سنجیدگی سے پڑھائی بعد میں شروع کروں گا۔ 
I will start studying seriously later.

(۳) اچھے نمبر ہی سب کچھ ہیں۔ 
Good marks are everything.

(۴) مَیں ایک بار ناکام ہوا ہوں، اس لئے کامیاب نہیں ہو سکتا۔ 
I failed once, so I cannot succeed.

(۵) دوسرے طلبہ میرے حریف ہیں۔ 
Other students are my competitors.

(۶) میرے پاس وقت کم ہے۔ 
I don’t have enough time.

(۷) مَیں تب پڑھوں گا جب میرا دل چاہے گا۔ 
I will study when I feel motivated.

(۸) سوال پوچھنے سے لوگ مجھے کمزور سمجھیں گے۔ 
People will think I`m weak if I ask questions.

(۹) مجھے پڑھنے کا شوق نہیں۔ 
I don’t enjoy reading.

(۱۰) مَیں بغیر اعادہ کے سب کچھ یاد رکھ لوں گا۔ 
I can remember everything without revision.

(۱۱) موبائل فون اور (ٹیکنالوجی) صرف تفریح کیلئے ہیں۔ 
Mobile phones are only for entertainment.

(۱۲) اچھی عادتیں اگلے مہینے سے اپناؤں گا۔ 
I will develop good habits next month.

یہ بھی پڑھئے: وہ ۲۴؍ شخصیات جو اے آئی کی دنیا کو تشکیل دے رہی ہیں

کیا سوچیں ؟
Think this
مجھے ہر روز خود کو بہتر بنانا ہے۔ 

I must improve myself every day.
سال کا ہر دن قیمتی ہے، آغاز آج ہی سے کروں گا۔ 
Every day matters, and I will start today.

سیکھنا اور سمجھنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ 
Learning & understanding are both important.

ہر ناکامی کامیابی کی طرف ایک نیا قدم ہے۔ 
Every failure is a step toward success.

میرا اصل مقابلہ اپنے گزشتہ کل سے ہے۔ 
My competition is with the person I was yesterday.

مجھے اپنے وقت کا بہتر استعمال کرنا ہے۔ 
I need to use my time wisely.

مَیں اپنے طے شدہ معمول کے مطابق پڑھوں گا۔ 
I will study according to my schedule.

سوال پوچھنے سے میری سمجھ اور علم میں اضافہ ہوگا۔ 
Asking questions enhances my understanding.

مطالعہ میرے لئے علم اور امکانات کے نئے دروازے کھولتا ہے۔ 
Reading opens doors to knowledge.

باقاعدہ اعادہ علم کو پختہ بناتا ہے۔ 
Regular revision strengthens learning.

ٹیکنالوجی سیکھنے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ 
Tech is a powerful learning tool.

اچھی عادتیں اپنانے کا بہترین وقت آج ہے۔ 
Today is the best day to build good habits.

یہ بھی پڑھئے: آپ مشین کو سکھائیں گے کہ وہ ڈیٹا سے کیسے سیکھے اور فیصلے کرے!

نئے تعلیمی سال میں میرا عہد
مَیں عہد کرتا/کرتی ہوں کہ اپنے وقت کا دانشمندی سے استعمال کروں گا/گی، ہر روز کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کروں گا/گی، تجسس اور جستجو کی شمع روشن رکھوں گا/گی، اور خود کو پہلے سے بہتر انسان بنانے کیلئے مسلسل کوشش کرتا/کرتی رہوں گا/گی۔ مَیں دیانت داری، نظم و ضبط اور محنت کو اپنی کامیابی کی بنیاد بناؤں گا/گی۔ مَیں اپنی غلطیوں سے سیکھوں گا/گی، چیلنجز کا سامنا کروں گا/گی اور کبھی ہمت نہیں ہاروں گا/گی۔ 
تحریک دینے والے اقوال
’’تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے جس کے ذریعے آپ دنیا کو بدل سکتے ہیں۔ ‘‘ (نیلسن منڈیلا)
’’خواب دیکھئے، خواب دیکھئے۔ خواب خیالات میں بدلتے ہیں اور خیالات عمل کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ ‘‘ (ڈاکٹر عبدالکلام)
’’جس دن آپ سیکھنا چھوڑ دیتے ہیں، اسی دن آپ کی ترقی رک جاتی ہے۔ ‘‘ (البرٹ آئنسٹائن)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK