• Sat, 20 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے دستاویز جاری ہونے سے پوری دنیا میں ہلچل

Updated: December 20, 2025, 3:31 PM IST | Agency | New York

امریکی قانون سازوں نے ایپسٹین کی تقریباً ۹۵؍ ہزار تصاویر میں سے ابھی صرف ۷۰؍ ہی جاری کی ہیں تو عالمی سیاسی و سماجی حلقوں میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

Jeffrey Epstein. Picture: INN
جیفری ایپسٹین۔ تصویر: آئی این این
امریکی قانون سازوں نے بدنام زمانہ فنانسر اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے اثاثوں سے حاصل کردہ ۲۰؍ ہزارسے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات جاری کردئیے ہیں۔ ساتھ ہی اس کی تصاویر کے ذخیرے میں سے ۷۰؍ تصاویر جاری کی ہیں ۔ ان کی وجہ سے پوری دنیا کے سیاسی و سماجی حلقوں میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے ۔جیفری ایپسٹین اب اس دنیا میں نہیں  ہے لیکن  اس کے دستاویزات نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ان دستاویز میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان، ٹرمپ کے سابق مشیرا سٹیو بینن،  انگلینڈ کےسابق شہزادہ اور بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر اور میڈیا، سیاست اور تفریح کی دنیا سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات کے نام شامل ہیں جو ایپسٹین کے وسیع روابط کی جھلک پیش کرتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ تو کئی برسوں تک ایپسٹین کے دوست رہے مگر اب انہوں نے اس دوستی سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ان دونوں میں  ۲۰۰۰ء کی دہائی میں ہی اختلافات پیدا ہوگئے تھے ۔
وال سٹریٹ جرنل کے ایک جائزے سے معلوم ہوا ہے  ایپسٹین کے ۲؍ ہزار ۳۲۴؍ ای میل تھریڈز میں سے ۱۶؍ سوسے زیادہ میں ٹرمپ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔جو ۷۰؍ تصاویر  ایپسٹین کے اثاثے کی طرف سے ہاؤس اوورسائٹ کمیٹی کو جاری کی گئی وہ تقریباً ۹۵؍ ہزار تصاویر کا حصہ ہیں۔ پچھلے ہفتے، ڈیموکریٹس نے ۱۹؍تصاویر جاری کی تھیں، جن میں موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی شامل تھے، جنہوں نے تصاویر کو ’’کوئی بڑی بات نہیں ہے‘‘ قرار دیا تھا۔اس کے علاوہ نئی تصاویر میں ارب پتی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، پروفیسر اور سیاسی کارکن نوام چومسکی،  ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بانون کی تصاویر بھی شامل ہیں۔یہ دستاویزی مجموعہ ہے جو امریکی وزارت انصاف اور ایف بی آئی کی تحقیقات پر مبنی ہے، جس میں ایپسٹین اور اس کے نیٹ ورک کے زیر استعمال مختلف ذرائع جیسے روابط کی فہرستیں، فلائٹ ریکارڈس، عدالتی کاغذات اور متاثرین کی گواہیاں شامل ہیں۔
یہ دستاویزات اس لیے اہم ہیں کہ ان میں بہت سی مشہور شخصیات کے نام  ہیں جو مبینہ طور پر ایپسٹین کے نیٹ ورک میں شامل رہے یا جن سے ان کے تعلقات رہے اور اس میں امریکی صدر ٹرمپ سمیت کئی بڑے ناموں کا ذکر خصوصی طور پر اہم رہا ہے۔واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین ایک امریکی فنانسر تھا جس پر جنسی جرائم کے الزامات تھے۔ اس پر یہ بھی الزام تھا کہ وہ اپنی دولت اور تعلقات کے ذریعے طاقتور افرادہر طرح سے نوازا تھا ۔جیفری ایپسٹین نے۲۰۱۹ءمیں جیل میں ہی خودکشی کر لی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK