Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریلائنس نے سرکاری خزانے میں ۲ء۱۹؍لاکھ کروڑ روپے جمع کئے

Updated: August 08, 2025, 11:23 AM IST | Agency | Mumbai

ریلائنس نے یہ رقم مختلف ٹیکسز ،لیویزاوراسپیکٹرم چارجز کے تحت حکومت کو ادا کی جوگزشتہ سال سے ۸ء۱۲؍ فیصد زیادہ ہے۔

Reliance Industries contributes the largest share to the government treasury. Photo: INN
ریلائنس انڈسٹریز سرکاری خزانہ میں سب سے زیادہ حصہ دیتی ہے۔ تصویر: آئی این این

ملک کے معروف صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے مالی سال ۲۵-۲۰۲۴ء کے دوران مختلف ٹیکسوں، لیویز، اسپیکٹرم چارجز اور دیگر اشیاء کے تحت سرکاری خزانے میں ۲؍ لاکھ ۱۰؍ہزار ۲۶۹؍ کروڑ روپے کا حصہ دیاہے جوگزشتہ مالی سال کے ایک لاکھ ۸۶؍ ہزار ۴۴۰؍ کروڑ کروڑ روپے سے۱۲ء۸؍فیصد زیادہ ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب قومی خزانے میں ریلائنس کا حصہ۲؍ لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مالی سال ۲۰۲۰ء  سے ۲۰۲۵ء  تک یعنی پچھلے ۶؍ سال میں ریلائنس  نے ۱۰؍ لاکھ کروڑ سے زیادہ جمع کئے ہیں ۔  قابل ذکر ہے کہ ریلائنس وہ کمپنی ہے جو ملک کے خزانے میں سب سے زیادہ حصہ ادا کرتی ہے۔ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ رپورٹ میں کمپنی نے گزشتہ ۱۰؍ سال کا حساب بھی دیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ ۱۰؍ سال میں   اپنے شیئر ہولڈرز کو ۵؍ گنا قیمت دی ہے ۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن گزشتہ۱۰؍ برسوں میں ۵؍گنا سے زیادہ بڑھ کر مالی سال۲۵-۲۰۲۴ء میں۱۷؍ لاکھ ۲۵؍ہزار ۳۷۸؍کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے جو  پہلے۳۳۸۷۰۳؍کروڑ روپے تھی ۔ کمپنی کی مجموعی آمدنی میں بھی ۶۵ء۳؍گنا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ سالانہ خالص منافع مالی سال ۱۶-۲۰۱۵ء کے ۲۹۸۶۱؍ کروڑ روپے  سے ۷۲ء۲؍گنا بڑھ کر۸۱۹۰۳؍کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK