Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ: سالانہ کینسر کے مریضوں کی تعداد ریکارڈ ۴؍ لاکھ سے متجاوز: رپورٹ

Updated: April 26, 2026, 2:03 PM IST | London

برطانیہ میں ایک رپورٹ کے مطابق سالانہ کینسر مریضوں کی تعداد ریکارڈ ۴؍ لاکھ سے تجاوز کرگئی، ماہرین کے مطابق یہ اضافہ بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی، موٹاپے، اور اسکریننگ پروگراموں میں کمی کے باعث ہوا ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

برطانیہ میں ہر سال۴؍ لاکھ سے زائد افراد میں کینسر کی تشخیص ہو رہی ہے، جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔ یہ اضافہ بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی، موٹاپے، اور اسکریننگ پروگراموں میں کمی کے باعث ہوا ہے۔ جبکہ ماہرین نے مزید موثر اقدامات پر زور دیا ہے۔کینسر ریسرچ یو کے کے مطابق اب ہر سال ۴؍ لاکھ ۳؍ ہزارسے زیادہ معاملات درج ہوتے ہیں، یعنی روزانہ تقریباً ۱۱۰۰؍ اور ہر۸۰؍ سیکنڈ میں ایک تشخیص۔واضح رہے کہ تمباکو نوشی اکیلے سالانہ۵۷؍ ہزار ۷۰۰؍  افراد میں کینسر کا سبب بنتی ہے۔ اگرچہ بقا کی شرح بہتر ہوئی ہے ، جس کے ،مطابق تقریباً نصف مریض تشخیص کے بعد کم از کم۱۰؍ سال زندہ رہتے ہیں۔ تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مزید اقدامات نہ کیے گئے تو یہ پیش رفت رک سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جی پی ٹی کی فلوریڈا اورکنیڈا میں فائرنگ کرنے والوں کی رہنمائی، آلٹ مین کی معذرت

دریں اثناءکینسر ریسرچ یو کے کی چیف ایگزیکٹو مشیل مچل کا کہنا ہے کہ ’’منصوبہ شائع کر دینا کام مکمل ہونے کے برابر نہیں۔‘‘ رپورٹ میں قابلِ روک تھام خطرات کم کرنے، اسکریننگ بڑھانے، اور جلد تشخیص بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کینسر کے انتظار کے اوقات بدستور بدترین سطح پر  ہیں، اور بہت سے مریضوں کا علاج شروع کرنے میں تاخیر ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ دور میں انسانوں کے رہن سہن میں تبدیلی، غذائی اجناس میں کیمیائی مادوں کا استعمال اور مشمولات میں تبدیلی جیسے متعدد عوامل ہیں جو کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ لہٰذا دور جدید میں کینسر پر مزید تحقیق کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، جو ان عوامل کی بر وقت تشخیص کرسکیں جو کینسر کا سبب بن رہے ہیں، تاکہ اس مرض کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کئے جاسکیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK