Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانوی خیراتی ادارے نےعطیات سابق اسرائیلی فوجیوں کی فاؤنڈیشن تک پہنچائے: تحقیق

Updated: August 14, 2026, 8:03 PM IST | London

ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے نےعوامی عطیات کو اسرائیلی سابق فوجیوں کی فاؤنڈیشن تک پہنچائے، یہ نتائج برطانوی خیراتی امدادکے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں جو اسرائیلی فوجی اکائیوں کے سابقہ اور موجودہ ارکان کو فراہم کی جاتی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

جمعرات کو شائع ہونے والی ڈیکلاسیفائیڈ کی تحقیقات کے مطابق، برطانوی ٹیکس دہندگان نے نادانستہ طور پر غزہ کی پٹی میں خدمات انجام دینے والے اسرائیلی سپاہیوں اور سابق فوجیوں کے لیے نفسیاتی علاج اور دیگر معاونت میں حصہ لیاہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ’’ یہالوم فاؤنڈیشن‘‘، جو اسرائیلی فوج کے ایلیٹ انجینئرنگ یونٹ ’’یہالوم‘‘ کے موجودہ اور سابق اراکین کی حمایت کرتی ہے، نے برطانوی عطیہ دہندگان کو برطانیہ میں مندرجخیراتی ادارے ’’یوکے توریمت‘‘ کے ذریعے عطیات دینے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھئے: مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج نے ۱۶؍ فلسطینی گھر ضبط کئے، فوجی چوکیوں میں تبدیل

بعد ازاں ڈیکلاسیفائیڈ کے دیکھے گئے ای میلز کے مطابق، یوکے توریمت کے ذریعے بھیجے گئے عطیات’’ گفٹ ایڈ‘‘ کے اہل قرار پاتے تھے، جس سے حکومت اہل شراکت میں ۲۵ فیصد اضافہ کر سکتی تھی۔ یہالوم فاؤنڈیشن نے حامیوں کو بتایا کہ ان کا ۱۰۰؍ فیصد عطیہ فاؤنڈیشن کو بھیجا جائے گا۔ ساتھ ہی عطیہ دہندگان کو پیش کیے جانے والے منصوبوں میں غزہ سے واپس آنے والے سپاہیوں کے لیے۵؍ ہزار پاؤنڈکی ’’شفا یابی کی مہم‘‘ کے ساتھ انفرادی نفسیاتی علاج کے لیے امدادبھی شامل تھی۔ مزید برآںفاؤنڈیشن دورانِ خدمات ہلاک ہونے والے اسرائیلی سپاہیوں کے لیے ایک یادگاری ہال کے لیے ایک لاکھ پاؤڈبھی حاصل کر رہی ہے۔
دریں اثناءیوکے توریمت نے تصدیق کی کہ اس نے اپنے مستفید ہونے والوں کے لیے پی ٹی ایس ڈی (بعد از صدمہ نفسیاتی تناؤ) کے علاج کے لیے یہالوم فاؤنڈیشن کو فنڈز فراہم کیے۔ اس نے کہا کہ اس کی نگرانی سے ظاہر ہوا کہ رقم صرف متفقہ خیراتی مقصد کے لیے استعمال ہوئی، اور یہ دلیل دی کہ انگریزی قانون کے تحت ذہنی صحت کا علاج فلاح وبہبود اور طبی امداد کی تشکیل کرتا ہے۔تاہم، خیراتی ادارے نے یہالوم فاؤنڈیشن کے اپنے بارے میں ’’شراکتی پلیٹ فارم‘‘ کے بیان کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وہ فاؤنڈیشن سے الفاظ درست کروانے کو کہے گا۔

یہ بھی پڑھئے: فلسطین: حماس کا وسیع تراتحاد کے تحت انتخابات میں شمولیت کا اعلان

واضح رہے کہ یہالوم فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ان لوگوں کو امداد فراہم کرتی ہے جنہوں نے ’’اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دی ہیں یا اس وقت انجام دے رہے ہیں۔‘‘ذہن نشین رہے کہ  یہالوم اکائی نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں کردار ادا کیا ہے، جس میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی بھی شامل ہے۔جبکہ چیریٹی کمیشن نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ کسی غیر ملکی فوج میں خدمات انجام دینے والے سپاہی کی مدد کے لیے برطانوی خیراتی ادارے کا فنڈ اکٹھا کرنا غیر قانونی ہے۔یہ نتائج اس وقت سامنے آئے ہیں جب چیریٹی کمیشن مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق سرگرمیوں کے الزامات پر آٹھ برطانوی خیراتی اداروں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ یوکے توریمت نے یہ بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ آیاوہ خود زیر تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK