Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج ایم پی کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے ہاتھوں ’رائز ۲۰۲۵ءکانکلیو‘ کا افتتاح

Updated: June 27, 2025, 11:13 AM IST | Agency | Bhopal

۵۷ء۸۵۸؍کروڑ روپے مالیت کی۱۸؍ صنعتی اکائیوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھا جائے گا، ان یونٹس سے تقریباً ۳؍ ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

Madhya Pradesh Chief Minister Dr. Mohan Yadav. Photo: INN
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو۔ تصویر: آئی این این

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو آج ( جمعہ کو) رتلام میں ریجنل انڈسٹری، اسکل اینڈ ایمپلائمنٹ (رائز-۲۰۲۵ء) کانکلیو کا افتتاح کریں گے۔ سرکاری معلومات کے مطابق، کانکلیو ریاست کی صنعتی، اقتصادی اور سماجی ترقی کو نئی جہتیں فراہم کرے گا۔ یہ تقریب سرمایہ کاری، روزگار، مہارت کی ترقی اور مستفید ہونے والی اسکیموں کے جامع ماڈل کو پورا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو صنعتی پروجیکٹوں کا افتتاح، بھومی پوجن، قرض کی تقسیم، مفاہمت نامے پر دستخط، روزگار میلے کا افتتاح اور استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے۔ 
 رائز-۲۰۲۵ء کانکلیو میں رتلام اور آس پاس کے علاقوں میں ۸۵۸ء۵۷؍کروڑ روپے مالیت کی۱۸؍ صنعتی اکائیوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ان یونٹس سے تقریباً۳؍ ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ 
 کانکلیو میں ۲۷؍ نئی صنعتی اکائیوں کو اراضی کی الاٹمنٹ اور لیٹر آف انٹینٹ فراہم کئے جائیں گے، جس سے رتلام اور مالوا خطہ میں سرمایہ کاری کے لئے ایک مضبوط ماحول پیدا ہوگا۔ 
 وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو پردھان منتری سواندھی، مکھیہ منتری ادیم کرانتی یوجنا، اسٹینڈ اپ انڈیا اور دیگر خود روزگار اسکیموں کے تحت مستفیدین کو۲؍ ہزار ۴۱۹؍کروڑ روپے سے زیادہ کے قرض تقسیم کریں گے۔ 
 رائز۲۰۲۵ء کانکلیو میں ۲؍ لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد فراہم کئے جائیں گے، اس میں خود روزگار، سماجی تحفظ، خواتین اور بچوں کی ترقی، پنشن، کسانوں کی مدد، ہنر کی تربیت اور دیگر عوامی فلاحی اسکیمیں شامل ہیں۔ 
 وزیر اعلیٰ کھادی اور دیہی صنعت کے محکمہ کی ریاستی کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت۵؍ یونٹوں کا بھومی پوجن کریں گے۔ یہ یونٹ مقامی وسائل اور روایتی ہنر کو صنعتی ڈھانچے سے جوڑنے کے لئے کام کریں گے جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ 
 پروگرام میں ۲ء۹۶؍ کروڑ روپے کی رقم ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفری کے ذریعے مستفیدین کے کھاتوں میں منتقل کی جائے گی جس سے اسکیموں کی شفافیت کا واضح پیغام جائے گا۔ 
 کانکلیو میں والمارٹ، او این جی سی اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے جو ریاست میں گلوبل اسکلنگ ماڈل کو پورا کریں گے۔ یہ معاہدےنوجوانوں کو عالمی مانگ کے مطابق ٹرینڈکرکے روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کریں گے۔ 
 کانکلیو کو ریوا، ساگر، علی راج پور اور پیتھم پور سے ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے جوڑا  جائے گا۔ اس سے اس مہم کو ریاست گیر شکل ملے گی اور ضلعی سطح پر بھی صنعتی اقدامات کو تقویت ملے گی۔ 
 وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کانکلیو میں ۳؍ اضلاع نیواری، آگر مالوا اور رائسین میں ۴ء۲۲؍کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ڈسٹرکٹ ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سینٹر (ڈی ٹی آئی سی) کے دفاتر کا افتتاح کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK