Inquilab Logo

کووڈ۱۹؍ کا بڑھتا خطرہ، آج سےاوول میدان میں کھیل کود کی تمام سرگرمیوں پرپابندی

Updated: February 26, 2021, 9:10 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

شہرومضافات میں ایک بار پھر کووڈ۱۹؍ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر مختلف اداروں حتیٰ کہ کھیل کود کے میدانوں میں بھی پابندی عائد کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے ۔

Mumbai Coronavirus - Pic : INN
ممبئی کورونا وائرس ۔ تصویر : آئی این این

شہرومضافات میں ایک بار پھر کووڈ۱۹؍ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر مختلف اداروں حتیٰ کہ کھیل کود کے میدانوں میں بھی پابندی عائد کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے ۔ جنوبی ممبئی میں کرکٹ اور فٹ بال کھیلنے اور دیکھنے والوں کو ایک بار پھر اس وقت مایوس ہونا پڑ رہا ہے جب شہری انتظامیہ نے  جمعہ۲۶؍ فروری (آج) سے چرچ گیٹ کے اوول میدان میں کھیل کود کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔
  اوول میدان بند کرنے کا فرمان جاری کرتے ہوئے جمعہ سے اسپورٹس کی تمام  سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور دوبارہ ان سرگرمیوں کو شروع کئے جانے سے متعلق کوئی دن یا تاریخ طے نہیں کی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں اے وارڈ کی اسسٹنٹ میونسپل کمشنر چندا جادھو نے کہا کہ ’’کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر حفظ ماتقدم کے تحت اوول میدان میں ہونے والی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے میدان بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘ دو ماہ قبل لاک ڈاؤن ختم کئے جانے اور کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں میں کمی آنے کے بعد شہرو مضافات میں تمام تفریح گاہوں، سنیما ہال اور عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے میدانوں کو بھی کھول دیا گیا تھا۔  وہیں اب بی ایم سی نے چرچ گیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع کرکٹ اور فٹ بال کی سرگرمیوں کیلئے مشہور اوول میدان کو جمعہ ۲۶؍ فروری یعنی آج  سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میدان میں لوگ تفریح کیلئے بھی آتے تھے اور صبح و شام کے وقت مقامی لوگ چہل قدمی اور جاگنگ کرتے تھے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK