Updated: January 13, 2026, 4:05 PM IST
| Riyadh
سعودی پرو لیگ کے سب سے بڑے مقابلے ’’ریاض ڈربی‘‘ میں الہلال نے النصر کو ایک کے مقابلے میں ۳؍ گول سے شکست دے کر خطاب کی دوڑ میں ۷؍ پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ یہ میچ نہ صرف بہترین فٹبال بلکہ ریڈ کارڈ اور کرسٹیانو رونالڈو کے ردعمل کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہے۔
کرسٹیانورونالڈو۔ تصویر:آئی این این
سعودی پرو لیگ کے سب سے بڑے مقابلے ’’ریاض ڈربی‘‘ میں الہلال نے النصر کو ایک کے مقابلے میں ۳؍ گول سے شکست دے کر خطاب کی دوڑ میں ۷؍ پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ یہ میچ نہ صرف بہترین فٹبال بلکہ ریڈ کارڈ اور کرسٹیانو رونالڈو کے ردعمل کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہے۔ میچ کے آغاز میں کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول کر کے النصر کو برتری دلائی۔ یہ ان کے پروفیشنل کریئر کا ۹۵۹؍ واں گول تھا۔
میچ اس وقت ڈرامائی رخ اختیار کر گیا جب ۶۰؍ ویں منٹ میں النصر کے گول کیپر نواف العقیدی کو خطرناک چیلنج پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا النصر کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ عددی برتری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الہلال نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ سالم الدوسری نے پنالٹی پر گول کر کے اسکور برابر کیا، جس کے بعد محمد کنو نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ آخر میں روبن نیویس نے ایک اور پنالٹی اسکور کر کے فتح ۱۔۳؍گولسے یقینی بنا دی۔میچ کے دوران اور ریڈ کارڈ کے فیصلے پر کرسٹیانو رونالڈو شدید برہم نظر آئے۔ ان کے مخصوص اشارے اور گراؤنڈ سے باہر جاتے وقت غصے کا اظہار سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ شائقین اس شکست کو رونالڈو کے لیے پہلا سعودی پرو لیگ خطاب جیتنے کے خواب کو بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔الہلال کی یہ مسلسل ۱۸؍ ویں فتح ہے، جس نے انہیں لیگ میں ناقابلِ شکست پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔
الہلال کا نیا دفاعی ہتھیار: پابلو ماری اٹلی سے ریاض پہنچ گئے
سعودی عرب کے معروف کلب الہلال نے اطالوی کلب فیورینٹینا سے تعلق رکھنے والے سابق آرسنل ڈیفنڈر پابلو ماری کے ساتھ باضابطہ معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔۳۲؍ سالہ کھلاڑی نے ریاض پہنچ کر ٹیم کے ساتھ تربیتی سیشن میں بھی حصہ لیا۔ یہ معاہدہ ابتدائی طور پر ۶؍ ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔ معاہدے میں باہمی رضامندی سے مزید ایک سال کی توسیع کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:نقل سے پاک امتحان کیلئے ریاستی سطح کی کمیٹی تشکیل
الہلال کے اہم ڈیفنڈر کالیڈو کولیبالی اس وقت سینیگال کی ٹیم کے ساتھ افریقہ کپ آف نیشنز میں مصروف ہیں، جہاں ان کا مقابلہ بدھ کو سیمی فائنل میں مصر سے ہوگا۔ کولیبالی کی عدم موجودگی میں دفاعی خلا کو پُر کرنے کے لیے پابلو ماری کا تجربہ ٹیم کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:شاہد کپور نہیں، کارتک آرین’’او رومیو‘‘ کے لئے فلمسازوں کی پہلی پسند تھے
پابلو ماری ایک تجربہ کار ڈیفنڈر ہیں جنہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں فٹبال کھیلی ہے، وہ ۲۰۲۰ء میں آرسنل کے ساتھ ایف اے کپ (ایف اے کپ ) اور۲۰۱۹ء میں برازیلین کلب فلیمینگو کے ساتھ کوپا لیبرٹاڈوریس جیت چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز میورکا سے کیا، جس کے بعد وہ مانچسٹر سٹی، جیرونا، ناسی بریڈا، یوڈینیز اور مونزا جیسے کلبوں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس سیزن میں انہوں نے فیورینٹینا کی جانب سے تمام مقابلوں میں۱۶؍ میچز کھیلے۔