Inquilab Logo

جینت چودھری ’ انڈیا‘ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے

Updated: August 10, 2023, 3:07 PM IST | New Delhi

یہ میٹنگ ممبئی میں ۳۱؍ اگست اور یکم ستمبر ۲۰۲۳ء کو ہوگی،خیال رہے کہ جینت چودھری اپوزیشن ’ انڈیا‘ کی پٹنہ میں ہونے والی میٹنگ میںشریک نہیںہوئے تھے لیکن بنگلور میں وہ اس میٹنگ کا حصہ تھے

RJD leader Jayant Chaudhary Photo: INN
آر جے ڈی لیڈر جینت چودھری۔ تصویر : آئی این این

راشٹریہ لوک دل( آر جے ڈی) کے لیڈر جینت چودھری نے کہا کہ وہ اپوزیشن اتحاد کی ممبئی میں ۳۱؍ اگست اور یکم ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ان کا یہ اقدام اس دوران سامنے آیا ہے جب انہوں نے راجیہ سبھا میں دہلی خدمات کے بل کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ ان کے اس اقدام کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد ’ انڈیا‘ نے بھی دہلی خدمات بل ۲۰۲۳ء پر اعتراض کیا ہے ۔ پارلیمنٹ نے پیر کویہ بل پاس کر دیا تھا جس میں مرکز کو دہلی کے بیوروکریٹس پرمکمل کنٹرول ہوگا۔ راجیہ سبھا نے ۱۳۱؍ ووٹوں کے ساتھ اس بل کو پاس کیا تھا جبک ۱۰۲؍ ووٹ اس بل کو پا س کرنے کے خلاف تھے۔ ذرائع کے مطابق جینت چودھری اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے راجیہ سبھا میں دہلی خدمات بل پر ووٹ نہیں دے سکے تھے ۔
انڈیا اتحادکی میٹنگ میں شرکت کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن اتحاد کی ممبئی میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کروں گا۔ واضح رہے کہ جینت چودھری نے اپوزیشن اتحاد کی پٹنہ میں ہونے والی پہلی میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی جبکہ وہ بنگلور میںہونے والی میٹنگ میں شامل تھے۔جینت چودھری کی اکھلیش یادو سے بڑھتی قربت کے بیچ یہ اندازہ لگایاجا رہا ہے کہ بی جے پی چودھری سے ملنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK