• Sat, 03 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیرا عظم نریندر مودی نے آخری مرتبہ پرچم لہرایا ہے، اگلی مرتبہ ہماری باری ہوگی: لالو یادو

Updated: August 15, 2023, 2:29 PM IST | New Delhi

یوم آزادی کے موقعے آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو نے کہا کہ ’’ میں یوم آزادی کے خاص موقع پر لوگوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور مہاتما گاندھی ، سبھاش چندر بوس، مولانا ابوالکلام آزاداور بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ملک کیلئےان کی جدوجہد کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔‘‘

Lalu Prasad Yadav. Photo: INN
لالو پرساد یادو۔ تصویر: آئی این این

راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے صدر لالو پرسادنے دعوی ٰ کیا ہے کہ ’’آج وزیر اعظم نریندر مودی نے آخری مرتبہ نئی دہلی میں لال قلعہ پر پرچم لہرایا ہے اور اگلے سال یہ موقع ہمارا ہو گا۔ ‘‘ انہوں نے اپنی بیوی رابڑی دیوی یادو کی رہائش گاہ پریوم آزدی منانے کے بعد رپورٹرس سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’’میں اس خاص موقع پر لوگوں کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور مہاتما گاندھی، سبھاش چندر بوس، مولانا ابوالکلام آزاداور بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ملک کیلئےان کی جدوجہد کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔‘‘ 
کچھ رپورٹرس نے ان سے سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی اگلے سال لوک سبھا کے بعدیوم آزادی کے موقع پرلال قلعےپر پرچم لہرا سکیں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’نہیں! یہ آخری مرتبہ وہ لال قلعہ سے پرچم لہرا رہے ہیں۔ اگلی مرتبہ ہماری باری ہو گی۔‘‘ واضح رہے کہ لالو پرسادیادو چارہ گھوٹالہ معاملہ میں ۲۰۲۱ء میں سپریم کورٹ کی ضمانت پر رہا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے دوبارہ سیاست میں قدم رکھا ہے اور’ انڈیا‘ کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK