کلیان ریلوے اسٹیشن کے قریبی علاقے محمد علی چوک سے چھترپتی شیواجی مہاراج چوک تک جانے والی سڑک پر ایک بڑا گڑھا (شگاف) پڑ گیا ہے۔ سڑک پر لگے پیور بلاکس دھنس گئے ہیں۔ اگرچہ اس جگہ پر ڈامر ڈال کر گڑھا بھرنے کی کوشش کی گئی لیکن مرمت کے چند ہی گھنٹوں بعد وہ گڑھا مزید دھنس گیا۔
سڑک پر شگاف سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں دشواری پیش آئی۔ تصویر: آئی این این
کلیان ریلوے اسٹیشن کے قریبی علاقے محمد علی چوک سے چھترپتی شیواجی مہاراج چوک تک جانے والی سڑک پر ایک بڑا گڑھا (شگاف) پڑ گیا ہے۔ سڑک پر لگے پیور بلاکس دھنس گئے ہیں۔ اگرچہ اس جگہ پر ڈامر ڈال کر گڑھا بھرنے کی کوشش کی گئی لیکن مرمت کے چند ہی گھنٹوں بعد وہ گڑھا مزید دھنس گیا۔ اس واقعہ نے میونسپل کارپوریشن کے کام کے معیار پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ سڑک کے عین درمیان میں شگاف پڑنے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اگر مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی نہ کی تو سرپلس ممالک سے تجارت روک دیں گے: ٹرمپ
کلیان اسٹیشن کے علاقے میں اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی کاموں کے درمیان ایک انتہائی مصروف سڑک پر بڑا گڑھا پڑ جانے سے حادثے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ جس مقام پر یہ گڑھا پڑا ہے وہاں دن بھر گاڑیوں کی بڑی تعداد آمدورفت کرتی ہے جبکہ اسٹیشن اور اطراف کے بازاروں کا رخ کرنے والے سیکڑوں پیدل مسافر بھی اسی راستے سے گزرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ کا دعویٰ: ’’خوش ہوں‘‘ کہ پرنس ہیری، میگھن امریکہ چھوڑ کر برطانیہ گئے
واضح رہے کہ کلیان اسٹیشن کے علاقے میں اس وقت اسمارٹ سٹی کےمختلف کام جاری ہیں جس کے باعث چھترپتی شیواجی مہاراج چوک سے محمد علی چوک تک کے راستے کو ون وے کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سڑک کے دونوں اطراف ٹھیلے اور پھیری والوں کے مبینہ تجاوزات نے بھی ٹریفک کے مسئلے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔پہلے ہی تجاوزات اور ون وے کی خلاف ورزی کے باعث یہاں اکثر ٹریفک جام کی صورتحال رہتی ہے، ایسے میں سڑک پر پڑنے والے بڑے گڑھے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ مقام کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر سے زیادہ دور نہیں ہے اس کے باوجود سڑک کی خستہ حالی اور گڑھے کی جانب انتظامیہ کی توجہ مبذول ہونے میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہری انتظامیہ فوری طور پر گڑھے کی مرمت کرے اور علاقے میں ٹریفک کے نظم و ضبط کو یقینی بنائے۔