• Wed, 07 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خشک سالی کےدوران فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سڑکوں کوپانی سے دھونےکا منصوبہ

Updated: October 07, 2026, 11:42 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

جہاں ایک طرف ریاست کےمتعدد اضلاع خشک سالی سے دوچار ہیں  جس کی وجہ سے جلد ہی پوری ریاست میں ۱۰؍فیصد پانی کٹوتی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور غیر قانونی طور پر پانی کے استعمال اور چوری پر قابو پانے کی مہم چلائی جا رہی ہے، وہیں دوسری جانب بی ایم سی فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شہر ومضافات کی سڑکوںکو روزانہ پانی سے دھونےکی تجویز پر غور کر رہی ہے جس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

The road-washing project is facing strong opposition. Photo: INN
سڑ ک دھونے کے منصوبے کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔ تصویر: آئی این این

جہاں ایک طرف ریاست کےمتعدد اضلاع خشک سالی سے دوچار ہیں  جس کی وجہ سے جلد ہی پوری ریاست میں ۱۰؍فیصد پانی کٹوتی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور غیر قانونی طور پر پانی کے استعمال اور چوری پر قابو پانے کی مہم چلائی جا رہی ہے، وہیں دوسری جانب بی ایم سی فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شہر ومضافات کی سڑکوںکو روزانہ پانی سے دھونےکی تجویز پر غور کر رہی ہے جس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ شہری انتظامیہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ممبئی کی ۶۷۷؍ کلومیٹر کی سڑکوں کو پانی سے دھونے کا منصوبہ بنا رہا ہےجس کیلئے ٹینکروں کی  خدمات حاصل کی جائیں گی اور اس پر مجموعی طور پر ۸ء۲۵؍ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:نئےبریج کی منصوبہ بندی میں پھر فاش غلطی

خیال رہے کہ جیسے ہی مانسون کے ختم ہونے پر سردی کا آغاز ہوتا ہے، ممبئی میں پچھلے کچھ سال سے آلودگی بڑھ رہی ہے۔ اس لئے گزشتہ ہفتے ممبئی میونسپل کمشنر اشوینی بھیڈے نے آنے والے وقت میں فضائی آلودگی کی ممکنہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ما نسون کے بعد سڑکوں پر جمع مٹی اور گردوغبار کو ہٹانے کیلئے اکتوبر کے پہلے اور دوسرے ہفتوں میں صفائی مہم چلائی جائے گی۔ اہم سڑکوں، ڈیوائیڈرز، چوکوں اور سڑکوں کے کنارے کی خصوصی صفائی کی جائے گی۔ اگر ضروری ہوا تو سڑکوں کو ری سائیکل پانی سے دھویا یا پانی سے مائیکرو اسپرے کیا جائے گا۔ممبئی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو روکنے کیلئے میونسپل کارپوریشن نے شہر کی ۳۷۷؍عوامی سڑکوں کو روزانہ پانی سے دھونے کا فیصلہ کیا ہےجس کی کل لمبائی ۶۷۷؍ کلومیٹر ہے۔ اس کیلئے جیٹنگ سسٹم والے واٹر ٹینکروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور یہ کام ۷؍ حلقوں میں ۱۵۰؍ دنوں تک جاری رہے گا۔ 

میونسپل کارپوریشن کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کے مطابق شہر میں تعمیرات، تعمیر نو کے منصوبوں، گاڑیوں کے اخراج اور صنعتی اخراج وغیرہ کی وجہ سے فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے، اس پر قابو پانے کیلئے ہائی پریشر پر پانی کا چھڑکاؤ کر کے عوامی سڑکوں کی باقاعدہ صفائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK