Inquilab Logo Happiest Places to Work

روہت شرما اس وقت سب سے فٹ اور مضبوط کھلاڑی ہیں: آکاش چوپڑا

Updated: March 13, 2026, 5:12 PM IST | Mumbai

سابق ہندوستانی کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے ممبئی انڈینز کے اسٹار بلے باز روہت شرما کی فٹنیس اور ٹیم میں ان کے کردار کے حوالے سے ایک بڑا بیان جاری کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ روہت اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین جسمانی فارم میں ہیں اور انہیں محض ایک بیٹر کے طور پر استعمال کرنا ٹیم کے حق میں نہیں ہے۔

Rohit Sharma.Photo:INN
روہت شرما۔ تصویر:آئی این این

سابق  ہندوستانی کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے ممبئی انڈینز کے اسٹار بلے باز روہت شرما کی فٹنیس اور ٹیم میں ان کے کردار کے حوالے سے ایک بڑا بیان جاری کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ روہت اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین جسمانی فارم میں ہیں اور انہیں محض ایک بیٹر کے طور پر استعمال کرنا ٹیم کے حق میں نہیں ہے۔
خصوصی شوگیم پلان میں گفتگو کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے کہا کہ اگر آپ فٹ ہیں، تو آپ کو پورا میچ کھیلنا چاہیے، نہ کہ متبادل کے طور پر آنا چاہیے۔ ایک اوپنر ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر ۲۰؍ اوورز تک تماشائی بننے کا عادی نہیں ہوتا۔ روہت شرما اس وقت سب سے فٹ، تیز رفتار اور شاید سب سے مضبوط کھلاڑی ہیں؛ لہٰذا انہیں پورے ۴۰؍ اوورز میدان میں رہنا چاہیے۔‘‘
آکاش چوپڑا کا مزید کہنا تھا کہ ممبئی انڈینز روہت شرما کی مہارت کا بھرپور فائدہ تبھی اٹھا سکے گی جب وہ فیلڈنگ کے دوران بھی میدان میں موجود ہوں۔ سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی روہت شرما کو `۱۲؍ویں کھلاڑی  کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے موجودہ کپتان ہاردک پانڈیا کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ  روہت ایک عظیم لیڈر رہے ہیں، ان کا میدان میں ہونا ٹیم کے حوصلے بلند کرتا ہے۔ ہربھجن کے مطابق، میچ کے نازک لمحات میں جب کپتان کو فوری اور اہم فیصلے کرنے ہوتے ہیں، تو روہت شرما ہاردک پانڈیا کے لیے بہترین مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ میچوں میں روہت شرما کو بطور `امپیکٹ پلیئر استعمال کیا گیا تھا، جس پر کرکٹ ماہرین مسلسل سوالات اٹھا رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ  یکم اپریل کو جب ممبئی انڈینز اپنے سفر کا آغاز کرے گی، تو کیا روہت شرما پورے ۴۰؍اوورز ایکشن میں نظر آئیں گے؟

یہ بھی پڑھئے:امتیاز علی کی ’’مَیں واپس آؤں گا‘‘ کا ٹیزر ریلیز


آئی پی ایل  ۲۰۲۶ء: راجستھان رائلز کا مشن جے پور،۱۷؍مارچ سے تربیتی کیمپ کا آغاز
 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے راجستھان رائلز نے اپنی تیاریوں کا بگل بجا دیا ہے۔ فرنچائز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا پہلا پری سیزن  ٹریننگ کیمپ ۱۷؍ مارچ سے گلابی شہر (پنک سٹی) جے پور میں شروع ہوگا۔راجستھان رائلز کی پوری ٹیم جے پور میں یکجا ہوگی، جہاں تاریخی سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں فٹنیس ٹیسٹ، نیٹس سیشن اور فیلڈنگ کی مشقوں کے ساتھ کیمپ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ایم ایس دھونی کے بغیر سی ایس کے ادھورا: عرفان پٹھان

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر آف کرکٹ کمار سنگاکارا کی زیرِ نگرانی لگنے والے اس کیمپ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کے درمیان باہمی تال میل (ٹیم بانڈنگ) کو مضبوط بنانا، سخت جسمانی تربیت اور سیزن کے لیے حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK