• Sat, 11 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

روہت شرما کا ٹیسلا ماڈل وائی کا انتخاب، ایلون مسک کی توجہ کا مرکز

Updated: October 11, 2025, 7:46 PM IST | Mumbai

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما کو حال ہی میں ممبئی میں ’’ٹیسلا ماڈل وائی‘‘ کی جانچ کرتے دیکھا گیا، جس نے نہ صرف شائقین بلکہ ٹیسلا کے مالک اور ٹیک انڈسٹری کے لیڈر ایلون مسک کو بھی متاثر کیا۔ مسک نے روہت کے ویڈیو کو ری پوسٹ کرکے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ روہت شرما مارچ میں متحدہ عرب امارات میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پہلی بار ہندوستانی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں اور آسٹریلیا کے آئندہ دورے میں ون ڈے ٹیم میں کھیلیں گے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

گزشتہ دن ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما کی ٹیسلا کے ساتھ ویڈیو انسٹاگرام اور ایکس پر وائرل ہو گیا جس پر صارفین نے تبصرہ شروع کردیا۔ جلد ہی ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے بھی یہ ویڈیو دیکھ لیا اور ردعمل کا اظہار کیا۔ ٹیسلا کے ایک سرمایہ دار نے لکھا کہ ’’یہی وجہ ہے کہ ٹیسلا کو اشتہار دینے کی ضرورت نہیں ہے۔  روہت شرما جن کے ۴۵؍ ملین فالوورز ہیں، نے ماڈل وائی خرید کر کمپنی کو مثالی تشہیر دے دی۔‘‘ اس پوسٹ کو ایلون مسک نے ری پوسٹ کیا۔ کار کی نمبر پلیٹ MH01FB3015 کا بھی مداحوں نے خاص حوالہ دیا۔ بتایا گیا کہ یہ نمبر روہت کے بچوں کے پیدائش کی تاریخوں سے جڑا ہے: بیٹی سمیرا (۳۰؍ دسمبر ۲۰۱۸ء) اور بیٹا آہان (۱۵؍ نومبر ۲۰۲۴ء)۔ مداحوں نے اسے روہت کی جانب سے اپنے بچوں کے لیے محبت بھرا اشارہ قرار دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹیم انڈیا کی پہلے ہی دن میچ پر گرفت مضبوط

ایک مداح نے لکھا کہ ’’ٹیسلا جیسی شاندار کار کو تشہیر کی ضرورت نہیں، لیکن بات جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے۔‘‘ ایک صارف نے لکھا کہ ’’جب آپ بہترین پروڈکٹ بناتے ہیں، تو یہ خود کو فروخت کرلیتا ہے۔ ‘‘ ایک اور نے تعریف کی کہ ’’آپ کو اس سے بہتر نمائش نہیں مل سکتی!‘‘ جبکہ ایک تبصرہ تھا، ’’روہت کا شاندار قدم! کرکٹ لیجنڈ جب ٹیسلا منتخب کرتا ہے تو کھیل بدل جاتا ہے۔‘‘

روہت کی کرکٹ میں واپسی 
روہت شرما نے مئی ۲۰۲۵ء میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ مارچ میں متحدہ عرب امارات میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آخری بار ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی، جس کے بعد شبمن گل کو کپتان مقرر کیا گیا۔ اب یہ سیریز ان کی بطور ون ڈے کھلاڑی ہندوستانی ٹیم میں واپسی کا موقع ہوگی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK