Updated: October 11, 2025, 10:05 PM IST
| New Delhi
ہندوستان کے کھلاڑی من شرما نے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں برپی میراتھن میں ۵؍ اعشاریہ ایک کلومیٹر کے موجودہ عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ۱۰؍ روزہ چیلنج کے تیسرے دن، شرما نے ۵؍ اعشاریہ ایک کلومیٹر کا نشان عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کی اور برپی براڈ جمپس کی قسم میں عالمی ریکارڈقائم کیا۔
من شرما۔ تصویر: آئی این این
ہندوستان کے کھلاڑی من شرما نے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں برپی میراتھن میں ۵؍ اعشاریہ ایک کلومیٹر کے موجودہ عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ۱۰؍ روزہ چیلنج کے تیسرے دن، شرما نے ۵؍ اعشاریہ ایک کلومیٹر کا نشان عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کی اور برپی براڈ جمپس کی قسم میں عالمی ریکارڈقائم کیا۔من شرما کی میڈیا ٹیم کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، عالمی ریکارڈ کومن کی کوشش کے اختتام پر وہاں موجود ورلڈ بک آف ریکارڈز کے نمائندوں نے باضابطہ طور پردرج کیا ہے۔ یہ تاریخی سنگ میل من شرما کے اس عظیم مشن کا حصہ ہے جس میں وہ مکمل میراتھن یعنی ۴۲؍ اعشاریہ ۱۹۵؍کلومیٹر کا فاصلہ مکمل طور پر برپی کے ذریعے طے کر رہے ہیں، جو انسانی استقامت اور عزم کا ایک انوکھا امتحان ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مدنپورہ : حافظہ خان لویزا کی ایشین اوپن کراٹے چمپئن شپ میں شاندارکامیابی
کوئسٹن ایسوسی ایٹس کے زیراہتمام، فٹ انڈیا کے تعاون سے اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے تسلیم شدہ اس ایونٹ کا مقصد ون فرینڈ این جی او کے لیے امداد اکٹھا کرنا ہے، جو پورے ہندوستان میں غریب بچوں کی تعلیم اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔ محض تین دن میں موجودہ ریکارڈ توڑ کر، شرما نے پہلے ہی تاریخ دوبارہ لکھ دی ہے۔ ۵؍ اعشاریہ ایک کلومیٹر کا سابقہ عالمی ریکارڈ برسوں سے قائم تھا۔من کی یہ کامیابي اب انہیں غیر معمولی استقامت کے حامل کھلاڑیوں کی صف میں لا کھڑا کرتی ہے۔ اس ایونٹ کے دوران اسٹیڈیم میں ہی قیام پذیرمن روزانہ اس غیر معمولی انسانی کوشش کو دیکھنے آنے والے ناظرین اور حامیوں کو متاثر کرتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: نوبیل انعام یافتہ اقتصادی ماہرین ایستھر ڈوفلو اور ابھیجیت بنرجی نے ایم آئی ٹی چھوڑ دیا
ریکارڈ نشان عبور کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے شرما نے پریس ریلیز کے حوالے سے کہا، ’’ریکارڈ توڑنا ہماری منزل نہیں ہے، یہ تو صرف اس سفر کا آغاز ہے جس کے لیے ہم نے عزم کیا تھا۔ ہر میٹر، ہر برپی ان بچوں کے لیے ہے جن کے خوابوں کو موقع ملنا چاہیے۔ میں عاجز اور شکر گزار ہوں اور مقصد کی اس میراتھن کو مکمل کرنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم ہوں۔ یہ ریکارڈ ہر اس شخص کا ہے جو یقین رکھتا ہے کہ طاقت اعصاب میں نہیں بلکہ نصب العین میں ہوتی ہے۔‘‘