Inquilab Logo Happiest Places to Work

روم، اٹلی: غزہ سے اظہارِ یکجہتی، تاریخی ٹریوی فاؤنٹین کی بتیاں بجھا دی گئیں

Updated: July 19, 2025, 10:07 PM IST | Rome

جمعہ کی شام روم، اٹلی نے غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر مشہور ٹریوی فاؤنٹین کی بتیاں بجھادیں اور فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

The famous historic Trevi Fountain in Rome, Italy. Photo: X
اٹلی کےشہر روم میں واقع مشہور تاریخی ٹریوی فاؤنٹین۔ تصویر: ایکس

روم (اٹلی) نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کی رات ایک گھنٹے کیلئے دنیا بھر میں مشہور ’’ٹریوی فاؤنٹین‘‘ کی روشنی کو مدھم کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سٹی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس کا عنوان تھا، ’’روم خاموش نہیں رہے گا۔‘‘ یہ غزہ جنگ بندی کے پس منظر میں تیار کی گئی تھی۔ ٹریوی فاؤنٹین کے عقب میں واقع مشہور تاریخی عمارت پالازو پولی کے سامنے والے حصے پر روشنیوں سے جگمگا رہا تھا: ’’آئیے غزہ میں جنگ بند کروائیں۔‘‘ اس موقع پر فلسطین حامی مظاہرین فوارے سامنے جمع تھے اور فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے اسرائیل کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ 

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا: ’’غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں ہے، یہ نسل کشی ہے۔‘‘ بعض افراد نے نعرے لگائے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی جرمنی کی طرف سے یہودیوں کے خلاف مظالم سے بھی بدتر مظالم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکہ اور یورپی یونین کو بھی اپنی خاموشی میں شریک ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔اس گروپ نے ’’آزاد فلسطین‘‘، ’’نسل کشی بند کرو‘‘ اور ’’دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہوگا‘‘ کے نعرے لگائے۔ مظاہرے نے سیاحوں کی توجہ مبذول کروائی، جن میں سے بیشتر نے فلسطین حامی گروپ کے ساتھ آواز بلند کی ۔ واضح رہے کہ روم کے ٹریوی فاؤنٹین کی لائٹس صرف اس وقت بجھائی جاتی ہیں جب وہاں تزئین کاری جاری ہو، یا، مینٹیننس کا کام چل رہا ہو۔ غزہ کیلئے فوراے کی لائٹس بجھا دینا، فلسطین کیلئے اٹلی کا اہم اقدام ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK