میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت پنڈت دین دیال اپادھیائے ’روزگار مہاکمبھ مہاراشٹر‘ روزگار میلے کا شاندار انعقاد میرا روڈ ( مشرق) کے رام دیو پارک میں واقع دھم سمراٹ اشوک بدھ وہار و وپشیانا مرکز میں کیا گیا۔
EPAPER
Updated: September 30, 2026, 12:13 PM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Mira Road
میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت پنڈت دین دیال اپادھیائے ’روزگار مہاکمبھ مہاراشٹر‘ روزگار میلے کا شاندار انعقاد میرا روڈ ( مشرق) کے رام دیو پارک میں واقع دھم سمراٹ اشوک بدھ وہار و وپشیانا مرکز میں کیا گیا۔
میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت پنڈت دین دیال اپادھیائے ’روزگار مہاکمبھ مہاراشٹر‘ روزگار میلے کا شاندار انعقاد میرا روڈ ( مشرق) کے رام دیو پارک میں واقع دھم سمراٹ اشوک بدھ وہار و وپشیانا مرکز میں کیا گیا۔ اس میلے میں شہر کے بے روزگار نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
روزگار میلے کا باقاعدہ افتتاح میونسپل کمشنر رادھا بنود اے شرما (آئی اے ایس) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ بلدیہ کا بنیادی مقصد مقامی نوجوانوں کو ان کی تعلیمی قابلیت اور صلاحیتوں کے مطابق روزگار فراہم کرنا اور صنعتوں کو ہنر مند افرادی قوت مہیا کرانا ہے۔اختتامی تقریب میں میئر ڈمپل ونود مہتا اور ڈپٹی میئر دھرو کشور پاٹل نے شرکت کی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ میئر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نئی مہارتیں اور ہنر حاصل کریں تاکہ معاشی طور پر خود کفیل بن سکیں۔ ڈپٹی میئر نے یقین دہانی کرائی کہ بلدیہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے اس طرح کے روزگار میلوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’آگ ہی آگ‘ پاکستانی فلم ’شیر خان‘ کا ری میک تھی
روزگار میلہ کے دوران میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے سیکنڈری اسکولوں کے لئے منتخب کردہ نئے اساتذہ کو میئر اور دیگر معززین نے تقرری کا پروانہ دیا ۔ ان اساتذہ میں زبان، ریاضی، سائنس، سماجی علوم اور کھیل کود کے شعبہ جات شامل ہیں۔اس روزگار میلے میں ۱۹ ؍معروف کمپنیوں اور مالیاتی اداروں نے حصہ لیا جن میں کوٹک بینک، ایچ ڈی بی فائنانشیلز، موتی لال اویسوال، زیپٹو، ٹیک مہندرا فاؤنڈیشن، ٹیلی پرفارمنس اور واکارڈ ہاسپیٹل شامل ہیں۔ میلے میں مختلف عہدوں کیلئے ۱۳۹۳؍ سے زائد روزگار کے مواقع پیش کئے گئے اور کمپنیوں کے نمائندوں نے موقع پر ہی انٹرویو اور انتخاب کا عمل مکمل کیا۔