ایشین گیمز ۲۰۲۶ ءمیں ہندوستان کو چھٹا گولڈ میڈل مل چکا ہے۔ یہ تمغہ خواتین کی ۴x۴۰۰ ؍میٹر ریلے ریس میں آیا۔ کرن، مچیتیرا پووَمّا، پراچی اور وتھیا رامراج پر مشتمل ہندوستانی ٹیم نے یہ تمغہ جیتا۔ ہندوستان نے اس ریس کو ۳ ؍ منٹ ۶۹ء۲۹؍ سیکنڈ میں مکمل کی۔
EPAPER
Updated: September 30, 2026, 1:06 PM IST | Agency | Nagoya
ایشین گیمز ۲۰۲۶ ءمیں ہندوستان کو چھٹا گولڈ میڈل مل چکا ہے۔ یہ تمغہ خواتین کی ۴x۴۰۰ ؍میٹر ریلے ریس میں آیا۔ کرن، مچیتیرا پووَمّا، پراچی اور وتھیا رامراج پر مشتمل ہندوستانی ٹیم نے یہ تمغہ جیتا۔ ہندوستان نے اس ریس کو ۳ ؍ منٹ ۶۹ء۲۹؍ سیکنڈ میں مکمل کی۔
ایشین گیمز ۲۰۲۶ ءمیں ہندوستان کو چھٹا گولڈ میڈل مل چکا ہے۔ یہ تمغہ خواتین کی ۴x۴۰۰ ؍میٹر ریلے ریس میں آیا۔ کرن، مچیتیرا پووَمّا، پراچی اور وتھیا رامراج پر مشتمل ہندوستانی ٹیم نے یہ تمغہ جیتا۔ ہندوستان نے اس ریس کو ۳ ؍ منٹ ۶۹ء۲۹؍ سیکنڈ میں مکمل کی۔ اس ایونٹ میں بحرین کو سلور جبکہ چین کو برونز میڈل ملا۔ ہندوستان نے لین ۶؍ سے ریلے کی شروعات کی اور کرن کو ابتدائی لیگ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اسپرنٹر کرن نے تیسرے نمبر پر بیٹن پاس کیا۔پووَمّا پر فرق کو کم کرنے کی ذمہ داری آ گئی-تجربہ کار پووَمّا نے دوسرے لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہندوستان کو آگے کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے پراچی کو بیٹن سونپا، جو پہلے ہی ۴۰۰؍ میٹر میں انفرادی برونز میڈل جیت چکی تھیں۔ پراچی نے ہندوستان کو میڈل کی دوڑ میں مضبوطی سے برقرار رکھتے ہوئے یہ یقینی بنایا کہ وتھیا کو اینکر لیگ کے لئے اچھی پوزیشن میں بیٹن ملے۔ اس کے بعد آخری لیپ وتھیا کے نام رہا۔ وتھیا نے جلد ہی رفتار پکڑ لی۔وتھیا رامراج نے ریس کو فنش کیا۔۲۰۰ ؍میٹر کے نشان کے آس پاس وتھیا نے اپنی رفتار تیز کر دی۔ اگرچہ بحرین کی سلوا عید ناصر نے پوری طاقت سے پیچھا کیا اور آہستہ آہستہ فاصلہ کم کیا لیکن وتھیا نے فائنل لیگ کی شروعات میں ہی اتنی برتری حاصل کر لی تھی کہ وہ اس چیلنج کا مقابلہ نہ کر سکیں۔ وتھیا نے دوڑ کے آخری حصے میں تحمل برقرار رکھا اور سب سے پہلے فنش لائن عبور کی۔
یہ بھی پڑھئے:گلویر سنگھ نے ایشین گیمز میں تیسرا تمغہ حاصل کیا
مردوں کی ریلے ٹیم نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا
ہندوستان کے دھرم ویر چودھری، منو ٹی ایس، جے کمار اور وشال ٹی کے نے مردوں کی ۴x۴۰۰ ؍میٹر ریلے میں۳؍منٹ ۶۱ء۰۱؍ کا وقت نکال کر کانسے کا تمغہ جیتا۔جاپان نے۳؍منٹ۷۵ء۰؍ سیکنڈ کے وقت کے ساتھ طلائی اور قطر نے سیزن کے بہترین۳؍منٹ ۹۳ء۰؍ کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان نے آخری مرحلے میں تھائی لینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے وشال ٹی کے کی شاندار کارکردگی کی بدولت کانسے کا تمغہ یقینی کیا۔