• Wed, 30 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گلویر سنگھ نے ایشین گیمز میں تیسرا تمغہ حاصل کیا

Updated: September 30, 2026, 1:10 PM IST | Agency | Nagoya

گلویر سنگھ نے ایشین گیمز ۲۰۲۶ء میں اپنا تیسرا تمغہ جیت لیا۔ مردوں کی ۵؍ہزار میٹر ریس میں وہ تیسرے نمبر پر رہے۔ 

Indian athlete Gulvir Singh. Photo: INN
ہندوستانی ایتھلیٹ گلویر سنگھ۔ تصویر: آئی این این

 گلویر سنگھ نے ایشین گیمز ۲۰۲۶ء میں اپنا تیسرا تمغہ جیت لیا۔ مردوں کی ۵؍ہزار  میٹر ریس میں وہ تیسرے نمبر پر رہے۔  انہوں نے۱۳؍منٹ۷۵ء۳۲؍ سیکنڈ کا وقت لے کر ریس مکمل کی۔ بحرین کے برہانو بالیو نے ۱۳؍ منٹ ۷ء۳۰؍ سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے گولڈ میڈل جیتا جبکہ جاپان کے تومونوری یاما گوچی کو۱۳؍منٹ۴۳ء۳۱؍ سیکنڈ میں ریس مکمل کرنے پر  سلور میڈل ملا۔

گلویر نے لیوی پنٹو کی برابری کی 

اس کانسے  کے تمغے سے پہلے گلویر سنگھ نے ایشین گیمز ۲۰۲۶ءمیں ۲؍ سلور میڈل جیتے تھے۔ انہوں نے مردوں کی۱۰؍ہزار میٹر اور ۱۵۰۰؍ میٹر ایونٹس میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ۲۸؍ سالہ گلویر ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں ایک ہی ایشیائی کھیل میں ۳؍ تمغے جیتنے والے ہندوستان کے دوسرے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:سیریز جیتنے کے ساتھ ۲۰۲۷ء ورلڈ کپ کی تیاری پختہ کرنے پر ہندوستان کی نظریں

اس سے پہلے ۱۹۵۱ءمیں دہلی میں ہونے والے پہلے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے لیوی پنٹو نے ۱۰۰؍ میٹر اور ۲۰۰؍ میٹر میں گولڈ اور۴x۴۰۰ ؍میٹر ریلے ریس میں سلور میڈل جیتا تھا۔

پی ٹی اُشا نے ۵؍ تمغےجیتے تھے

پی ٹی اُشا نے ۱۹۸۶ءکے سیؤل ایشیائی کھیلوں میں ۴؍ گولڈ کے علاوہ ایک سلور میڈل جیتا تھا۔ وہ فی الحال انڈین اولمپک اسوسی ایشن کی صدر ہیں۔ درمیانی فاصلے کی دوڑ کی ماہر کے ایم بینامول نے ۲۰۰۲ءکے بوسان ایشیائی کھیلوں میں ۳؍ تمغے جیتے تھے۔ مردوں کے ۵؍ہزار میٹر ایونٹ کے قومی ریکارڈ ہولڈر گلویر نے ۲۰۲۶ء کے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں بھی کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ کامن ویلتھ گیمز میں اس مقابلے میں تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد بنے۔اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں پیدا ہونے والے گلویر سنگھ فوج میں نائب صوبیدار کے عہدے پر فائز ہیں۔ ایشیائی کھیلوں میں یہ ان کا مجموعی طور پر چوتھا تمغہ ہے۔ پچھلے ایشیائی کھیلوں میں انہوں نے ۱۰؍ہزارمیٹر ریس میں برونز میڈل جیتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK