• Wed, 02 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آر آر پی ڈیفنس ’ڈائمنڈ‘ اے آئی ٹیکنالوجی کو ملک میں تیار کرے گی

Updated: September 02, 2026, 12:55 PM IST | Agency | New Delhi

دفاعی شعبے میں میک اِن انڈیا کے تحت معاہدہ، عالمی سطح پر معروف الیکٹرو آپٹیکل سسٹم بنانے والی کمپنی کے ساتھ ڈیل۔

Representatives of both companies at the signing of the agreement. Picture: INN
معاہدہ کے موقع پر دونوں کمپنیوںکے ذمہ داران۔ تصویر: آئی این این

دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم پیش رفت کے تحت ہندوستانی دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی کمپنی آآرپی ڈیفنس  نے عالمی سطح پر معروف الیکٹرو آپٹیکل سسٹم تیار کرنے والی کمپنی ای ایس سی باز کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت کے تحت  دنیا بھر میں معروف ’ڈائمنڈ۔یونیک آبزرویشن سسٹم‘ ٹیکنالوجی کو  ہندوستان لایا جائے گا۔ یہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید نگرانی کا نظام ہے۔ ’ڈائمنڈ‘ کو جدید ترین نگرانی کا نظام قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ گھپ اندھیرے میں بھی یہ نظام دن کی روشنی جیسی صاف اور واضح تصاویر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے کسی علاقے کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ممکنہ خطرے یا دراندازی کا بھی تیزی سے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کھلے تیل کی فروخت پر فرنویس حکومت کا بڑا فیصلہ، تاجروں کو ایک سال کی مہلت

کمپنی کے مطابق یہ نظام مصنوعی ذہانت کی مدد سے مشتبہ سرگرمیوں اور ممکنہ خطرات کی شناخت زیادہ تیزی اور درستگی کے ساتھ کرسکتا ہے۔ اس نظام کو اب ہندوستان میں ہی تیار کیا جائے گا ۔ جس کے لئے سرمایہ کاری پر بھی گفتگو ہو رہی ہے۔ آر آر پی ڈیفنس کے ابتدائی اندازے کے مطابق ’ڈائمنڈ‘ ٹیکنالوجی سے وابستہ نیا کاروباری شعبہ کمپنی کی مجموعی ممکنہ آمدنی میں ۳۰؍ فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK