قزاخستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ایس جے شنکر نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہندوستانی شہریوں کی سلامتی اور بحفاظت واپسی پر زور دیا۔
EPAPER
Updated: July 03, 2024, 9:53 PM IST | New Delhi
قزاخستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ایس جے شنکر نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہندوستانی شہریوں کی سلامتی اور بحفاظت واپسی پر زور دیا۔
ہندوستان نے روسی فوج میں شامل ہوکر یوکرین کے خلاف لڑرہے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت اور فوری واپسی پر زور دیا ہے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بدھ کو قزاخستان کے دارالحکومت استانا (سابق نام نور سلطان) میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق نام ٹویٹر) پر ایس جے شنکر نے لکھا کہ انہوں نے جنگ زدہ علاقوں میں لڑ رہے ہندوستانی شہریوں کے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ قزاقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہ کاؤنسل کا دو روزہ اجلاس جاری ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایف ایس ایس اے آئی نے مسالہ بنانے والی ۱۱۱؍ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے
اب تک روسی فوج میں بھرتی ۴؍ہندوستانی شہری مارے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ فروری ۲۰۲۲ء میں شروع ہوئی تھی اور تاحال جاری ہے۔ہندوستان کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے مئی میں اعلان کیا تھاکہ اس نے ہندوستانی شہریوں کو روس پہنچانے، روسی مسلح فوج میں بھرتی کرنے اور انسانی ٹریفکنگ کے الزامات کے تحت ۴؍ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ: ہندوستان سے روہنگیا پناہ گزینوں کی جبری ملک بدری پر تشویش کا اظہار
ہندوستان روس کے سب سے بڑے معاشی پارٹنر ممالک میں سے ایک ہے۔ گزشتہ ماہ میں روس نے اپنے خام تیل کی ہندوستان برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکو نے منگل کو بیان جاری کیا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی جلد ہی روس کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔