پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان۲۰۲۵ء سے اب تک کامیاب ترین ٹی ۲۰؍ بلے باز بن گئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے ۸؍ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کرلی۔
EPAPER
Updated: April 03, 2026, 7:11 PM IST | Lahore
پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان۲۰۲۵ء سے اب تک کامیاب ترین ٹی ۲۰؍ بلے باز بن گئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے ۸؍ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کرلی۔
پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان۲۰۲۵ء سے اب تک کامیاب ترین ٹی ۲۰؍ بلے باز بن گئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے ۸؍ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کرلی، میچ کے ہیرو صاحبزادہ فرحان رہے جنہوں نے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی۔
یہ بھی پڑھئے:باکس آفس پر عمران ہاشمی اور سنی دیول کا مقابلہ ہوسکتاہے
صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ۵۷؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۰۶؍رن اسکور کیے جس میں ۷؍ چوکے اور۸؍چھکے شامل تھے۔ یہ صاحبزادہ فرحان کے ٹی ۲۰؍ کیریئر کی ۹؍ویں سنچری تھی۔ صاحبزادہ فرحان اب تک ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں ۱۶۶؍ میچز میں۶۶ء۳۴؍ کی اوسط اور۳۶ء۱۳۸؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۵۰۹۶؍ رنز اسکور کرچکے ہیں جس میں ۹؍ سنچریاں اور ۳۲؍ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ۲۰۲۵ء سے اب تک صاحبزادہ فرحان نے ٹی ۲۰؍کرکٹ میں ۶۶؍ اننگز میں ۰۶ء۴۲؍ کی اوسط اور ۱۵۱؍کے سٹرائیک ریٹ سے ۲۵۶۶؍ رنز اسکور کیے ہیں جو اس مدت میں کسی بھی بیٹر کے اسکور کردہ سب سے زیادہ رنز ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:میرا اسٹرائیک ریٹ نہیں، تمہارا حسد بول رہا ہے: اجنکیا رہانے
انہوں نے اس مدت کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ سنچریاں (۷) ، نصف سنچریاں (۱۶) اسکور کیں جب کہ سب سے زیادہ چوکے (۲۳۴) اور جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس (۱۴۴) کے بعد سب سے زیادہ چھکے (۱۴۱) بھی لگائے۔
نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ اس مدت میں۷۹ء۳۲؍ کی اوسط سے۲۱۹۷؍ رنز بناکر دوسرے، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ ۵۸ء۳۶؍ کی اوسط سے ۲۱۹۵؍ رنز اسکور کرکے تیسرے، ان کے ہم وطن نکولس پورن ۹۰ء۳۶؍ کی اوسط سے ۲۰۳۰؍ رنز بنا کر چوتھے جب کہ ابھیشیک شرما۱۵ء۳۷؍ کی اوسط سے ۱۹۳۲؍ رنز بنا کر۵؍ویں نمبر پر ہیں۔