Inquilab Logo Happiest Places to Work

اداکار سیف علی خان پر حملے کا ملزم اقبال جرم کا خواہاں

Updated: August 30, 2026, 5:23 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

ملزم پر جن دفعات کا اطلاق کیا گیا ہے اس کے تحت مجرم پائے جانے پر اسے عمر قید تک کی سزا ہوسکتی ہے

Accused Shariful Islam. Photo: INN
ملزم شریف الاسلام۔ تصویر: آئی این این
جنوری ۲۰۲۵ء میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی رہائش گاہ میں گھس کر ان پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کرنے کے ملزم نے عدالت کو اطلاع دی ہے کہ وہ اقبال جرم کرنے کی خواہش رکھتا ہے جس پر جج نے استغاثہ سے جواب طلب کیا ہے۔ملزم شریف الاسلام شہزاد محمد روہیلا امین فقیر عرف وجئے داس کو جمعہ کو ’ویڈیو کانفرنسنگ‘ کے ذریعہ عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔ اس وقت اس نے جج کو اطلاع دی تھی کہ وہ اقبال جرم کرنا چاہتا ہے اور اس نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کے ساتھ سزا میں نرمی برتی جائے۔ عدالت کے عام اصول کے مطابق استغاثہ کے ذریعہ اس عرضی پر جواب داخل کرنے کے بعد جج ملزم کو عدالت کے روبرو حاضری کرنے کا حکم صادر کریں گے۔ جج نے اس معاملے پر آئندہ سماعت ۱۱؍ ستمبر تک ملتوی کردی ہے اور سرکاری وکیل اس تاریخ کو اپنا جواب داخل کرسکتے ہیں۔
 
 
یاد رہے کہ پولیس نے سیف علی خان پر حملے کے الزام میں شریف الاسلام کو گرفتار کیا ہے جو تقریباً ڈیڑھ برس سے زیادہ عرصہ سے جیل میں قید ہے۔ پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے اور ہندوستان میں غیرقانونی طور پر رہائش پزیر تھا۔ اس پر بھارتیہ نیائے سنہیتا کی متعلقہ دفعات کے تحت نقب زنی، لوٹ مار اور اقدام قتل، پاسپورٹ ایکٹ اور فارینرس ایکٹ کی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ اس پر جن دفعات کا اطلاق کیا گیا ہے اس کے تحت مجرم پائے جانے پر اسے عمر قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK