Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سیارہ‘‘ نے ۷؍ دنوں میں عالمی باکس آفس پر ۲۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا

Updated: July 25, 2025, 8:34 PM IST | Mumbai

موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’سیارہ‘‘ نے عالمی باکس آفس پر ۲۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۸؍جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

موہت سوری کی ہدایتکاری میںبنی فلم ’’سیارہ‘‘ نے ۷؍ دنوں میں عالمی باکس آفس پر ۲۵۰؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے۔ اہان پانڈے اور انیت پڈا کے کریئر کی پہلی فلم نے ہندوستان میں ۱۷۱؍ کروڑ روپے جبکہ عالمی بازاروں میں ۵؍ ملین امریکی ڈالر کا کاروبار کیا ہے جس کے بعد ۷؍ دنوں میں فلم کامجموعی کاروبار۲۴۸ء۲۵؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ ’’سیارہ‘‘ ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہورہی ہے جس نے فلم کے کاروبار کےتمام قوانین کو توڑ دیا ہے۔ سنیچر سے جمعرات تک فلم کا کاروبار پہلے دن کے کلیکشن سے زیادہ تھا جبکہ دوسرے دن فلم نے ۴؍ ملین کا کاروبار کیا تھا۔’’سیارہ‘‘ ہندوستانی سنیما کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہورہی ہے۔ اس کے بعد یہ فلم عالمی باکس آفس پر ۶۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فہد فاصل ریٹائر ہونے کے بعد بارسلونا میں اوبر ڈرائیور کے طور پر زندگی گزارنا چاہتے ہیں

توقع کی جارہی ہے کہ ’’سیارہ‘‘ باکس آفس پر دوسرے وی کینڈ پر بھی پہلے وی کینڈ جتنا کاروبار کرے۔ یہ ۷؍ دن فلم کیلئے تاریخی ثابت ہوئے ہیں۔

باکس آفس پر ’’سیارہ‘‘ کا کلیکشن
ہندوستان: ۲۰۵؍ کروڑ
بیرون ممالک : ۵؍ ملین
 عالی سطح پر: ۲۴۸؍ کروڑ

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK