Inquilab Logo

آلٹ مین کا اثر، مائیکروسافٹ کے شیئرس کی قیمت بڑھی

Updated: November 22, 2023, 11:43 AM IST | Agency | New York

مائیکروسافٹ کارپوریشن کے حصص پیر کو اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اس مضبوط سافٹ ویئر کمپنی نے اوپن اے آئی کے ۲؍ شریک بانی سیم آلٹ مین اور گریگ بروک مین کو ایک دن پہلے ہی ہائر کیا تھا۔

Sam Altman. Photo: INN
سیم آلٹ مین۔ تصویر : آئی این این

مائیکروسافٹ کارپوریشن کے حصص پیر کو اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اس مضبوط سافٹ ویئر کمپنی نے اوپن اے آئی کے ۲؍ شریک بانی سیم آلٹ مین اور گریگ بروک مین کو ایک دن پہلے ہی ہائر کیا تھا۔ اس کے بعد اس کے حصص میں اضافہ ہوا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے کہا تھا کہ یہ دونوں ان کی نئی مصنوعی ذہانت ریسرچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اوپن اے آئی وہ کمپنی جس نے چیٹ جی پی ٹی بنا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کیا، اس کے پہلے ہی مائیکروسافٹ کے ساتھ شراکت ہے۔ ایسے میں جب گزشتہ جمعہ کو سیم آلٹ مین کو اچانک کمپنی سے نکال دیا گیا تو مائیکروسافٹ کے شیئرس بھی گر گئے۔ اس کے بعد مائیکروسافٹ نے سیم آلٹ مین اور ان کی ٹیم کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد پیر کو اس کے شیئرس میں ۱ء۹؍ فیصد اضافہ ہوا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ توقع نہیں کرتے کہ سیم آلٹ مین کے نکلنے سےاوپن اے آئی اور مائیکرو سافٹ کے درمیان شراکت پر اثر پڑے گا۔ اس کے علاوہ، مائیکروسافٹ میں اس سافٹ ویئرکمپنی کیلئے آلٹ مین کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
 ایورکور آئی ایس آئی کے تجزیہ کار کرک میٹرن نے کہا کہ یہ مائیکرو سافٹ کیلئے ’واضح طور پر ایک جیت‘ ہے اور’قریبی مدت میں اوپن اے آئی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بہت سی غیر یقینی صورتحال کو دور کرتا ہے۔‘‘دریں اثنا اوپن اے آئی کے بورڈ نے ایمیٹ شئیر کو سیم آلٹ مین کی جگہ کمپنی کا نیا عبوری سی ای او مقرر کیا ہے۔ وہ اس سے قبل ٹویچ کمپنی کے سی ای او تھے۔ اس کے ساتھ بورڈ نے ان سرمایہ کاروں کے خدشات کو نظر انداز کر دیا جو سیم آلٹ مین کو کمپنی میں واپس لانے اور ان کے عہدے پر بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دریں اثنا، وائرڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اوپن اے آئی کے تقریباً ۵۰۰؍ ملازمین نے بورڈ کو ایک خط لکھا ہے جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر سیم آلٹ مین کو واپس نہ بلایا گیا تو وہ اپنا ساتھ چھوڑ کر مائیکرو سافٹ کے پاس چلے جائیں گے۔ مائیکروسافٹ نے پہلے ہی سیم آلٹ مین کی پوری ٹیم کی خدمات حاصل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔کرک میٹرن نے کہاکہ ’’یہ دیکھنا باقی ہے کہ اگلے چند دنوں میں کتنے لوگ اوپن اے آئی کو چھوڑ دیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مائیکرو سافٹ کیلئے بنیادی خطرہ یہ ہے کہ سیم آلٹ مین اور اوپن اے آئی کے بورڈ کے درمیان جاری تنازع حل نہیں ہو سکے گا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK