Inquilab Logo

آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئےسماجوادی پارٹی کا بہوجن سماج پارٹی سے اتحاد ممکن

Updated: September 30, 2022, 11:59 AM IST | Agency | Lucknow

۲؍روزہ قومی کنونشن سے اکھلیش کے خطاب کے بعد قیاس آرائیاں،انہوں نےلوہیا اور امبیڈکر کے حامیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کہی

Akhilesh Yadav crowned SP president .Picture:INN
اکھلیش یادو ایس پی کے صدر کا تاج پہنے۔ تصویر:آئی این این

کیااکھلیش یادو۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات سےپہلے ایک بار پھر مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی کےساتھ اتحاد کی تیاری کر رہے ہیں؟انہوں نےجمعرات کوسماجوادی پارٹی کے قومی کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے جو کہا اس سے بھی یہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ اکھلیش یادو نے ۲؍ روزہ کانفرنس کے دوران ایک بار پھر مایاوتی پر ذاتی حملہ یا بی ایس پی پر کوئی تبصرہ نہیںکیا۔ اس کے علاوہ انہوں نےلوہیاکے حامیوںاورامبیڈکرکے حامیوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنےکی بات کہی۔ امبیڈکرکے حامیوںکو ساتھ لے کر چلنے کی بات کوایک بار پھر مایاوتی کے ساتھ اتحاد کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اکھلیش یادونےبدھ کے روز بھی بی ایس پی یا مایاوتی پرکوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔ یہ ضرور کہاکہ۲۰۱۹ء میں، ہم نے بی ایس پی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا اور جو بھی قربانیاں دینی پڑیں، وہ دیں۔ ایسے میں سوال یہ پیداہوتا ہے کہ کیا وہ ایک بار پھر بی ایس پی کو ساتھ لے کر قربانی اور تعاون کا جذبہ دکھائیںگے؟ واضح رہے کہ ۲۰۱۹ء کےعام انتخابات میں ایس پی اور بی ایس پی نے اتحاد کیا تھا۔ دونوں نے۱۵؍سیٹیںجیتی تھیں، لیکن اکیلے بی ایس پی کےکھاتےمیں ۱۰؍ سیٹیںآئیں۔ اس پر دونوں جماعتوں میں جھگڑا شروع ہوا اور آخر کار یہ تاریخی اتحاد ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK