Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیم سنگ کی گلیکسی سیریز پھر سرفہرست، ٹاپ ۱۰؍ میں ۳؍ فون شامل

Updated: June 04, 2025, 11:21 AM IST | Agency | Washington

گزشتہ ۲؍ ہفتے تنزلی کے بعد سیم سنگ کی گلیکسی سیریز نے ایک بار پھر مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ مقبول ترین اسمارٹ فون کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں ٹاپ فائیو میں سیم سنگ کے تین اسمارٹ فون موجود ہیں۔ 

Samsung Galaxy: Was at the bottom of the list for two weeks. Photo: INN
سیم سنگ گلیکسی : دو ہفتے فہرست میں نیچے تھا۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ ۲؍ ہفتے تنزلی کے بعد سیم سنگ کی گلیکسی سیریز نے ایک بار پھر مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ مقبول ترین اسمارٹ فون کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں ٹاپ فائیو میں سیم سنگ کے تین اسمارٹ فون موجود ہیں۔ 
نئی فہرست میں پہلے نمبر پر سیم سنگ گلیکسی اے ۵۶؍ اور سیم سنگ گلیکسی ایس ۲۵؍ دوسرے نمبر پر ہیں۔ تیسرے نمبرپر آنر ۴۰۰؍ پرو فائیو جی، چوتھے نمبر پر سیم سنگ گلیکسی ایس ۲۵؍ الٹرا ہے۔ جبکہ انفینکس جی ٹی ۳۰؍ پرو فائیو جی۵؍ ویں نمبر پر، شیاؤمی ۱۵؍ ایس پرو ۵؍ جی چھٹے اور ویوو ایس ۳۰؍ پرو مِنی ۵؍ جی ساتویں نمبرپر ہیں۔ اس کے علاوہ شیاؤمی پوکو ایکس ۷؍ پرو آٹھویں، ویوو آئی کیو او او نیو ۱۰؍ فائیو جی نویں نمبر پر ہیں۔ ۱۰؍ ویں نمبر پر ایپل آئی فون ۱۶؍ پرو میکس ہے۔ یاد رہے کہ سیم سنگ گلیکسی سیریز عام طور پر مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست میں تقریباً ہر ہفتے شامل رہتی ہے۔ کئی بار کمپنی کے فون اول نمبر پر رہتے ہیں۔ گزشتہ ۲؍ ہفتے سیم سنگ کے فون نچلے پائیدان پر چلے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK