Inquilab Logo

مغربی بنگال: آئی ایس ایف کے ایم ایل اے نوشاد صدیقی گرفتار

Updated: February 27, 2024, 2:04 PM IST | Kolkata

آج مغربی بنگال پولیس نے آئی ایس ایف کے ایم ایل اے نوشاد صدیقی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ سندیش کھالی جارہے تھے۔ نوشاد صدیقی نے رپورٹرس کو بتایا کہ وہ نہیں جانتے کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے حالانکہ انہوں نے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ وہ سندیش کھالی گاؤں کے لوگوں سے ملاقات کرنے جا رہے تھے۔ آئی ایس ایف ایم ایل اے کو کولکاتا لال بازار کے پولیس ہیڈکوارٹرس لے جایا گیا ہے۔

ISF MLA Naushad Siddiqui. Photo: X
آئی ایس ایف ایم ایل اے نوشاد صدیقی۔ تصویر: ایکس

ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ مغربی بنگال پولیس نے آج سائنس سٹی علاقے کے قریب سے آئی ایس ایف کے ایم ایل اے نوشاد صدیقی کو گرفتار کر لیا ہے جب وہ نرتھ ۲۴؍ پرگنہ کے شندیش کالی کی جانب روانہ تھے۔ حکام کے مطابق نوشاد صدیقی کو روک تھام کے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سندیش کھالی کے حساس علاقوں میں کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کیلئے وہاں ممنوعہ احکامات جاری کئے تھے۔صدیقی نے رپورٹرس سے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ لوگ مجھے کیوں حراست میں لے رہے ہیں۔ حالانکہ یہ علاقہ سندیش کھالی سے کافی کلومیٹر کی دوری پر ہے۔میں سندیش کھالی جا رہا تھا تا کہ وہاں گاؤں کے لوگوں سے ملاقات کر سکوں۔ میں نے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سندیش کھالی میں ۲؍ پروگراموں کا انعقاد کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ آئی ایس ایف کے ایم ایل اے کو کولکاتا کے لال بازار کے پولیس ہیڈکوارٹرس لے جایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پیر کو کلکتہ ہائی کورٹ نے سندیش کھالی معاملے میں ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کو گرفتار کرنے کی ممتا بنرجی کی حکومت کو ہدایت دی تھی۔ شاہجہاں شیخ سندیش کھالی معاملے کے کلیدی ملزم تسلیم کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ان پر اور ان کے ساتھیوں پر جنسی استحصال کا الزام ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK