Inquilab Logo Happiest Places to Work

سانگلی: دسویں کے امتحان میں سورج سالونکھے سبھی مضامین میں ۳۵-۳۵؍ مارکس سے کامیاب

Updated: May 11, 2026, 11:37 AM IST | Sangli

کملاپور گاؤں  میں  بینر آویزاں، سانگلی میں  سوشل میڈیا پر ’گجو بھائی‘ کے چرچے، ناندیڑ میں  بھی ایک طالبہ ۳۵؍ فیصدمارکس سے کامیاب ہوئی ہے۔

Suraj can be seen with his parents every year. Photo: INN
سورج سالونکھے اپنے والدین کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

دسویں  کے امتحان میں  ۳۵؍فیصد سے کامیابی حاصل کرنے والے سورج یوگیندر سالونکھے عرف گجو بھائی کا یہ انوکھا نتیجہ ضلع بھر میں  موضوع بحث ہے۔ سانگلی ضلع کے کھانا پور تعلقہ کے کملا پور گاؤں کے اس گجوبھائی کی کامیابی کی ہر طرف چرچا ہو رہی ہے۔ پھر کیا تھا، گاؤں میں مبارکبادی کے بینر لگ گئے اور گجوبھائی کا استقبال بھی کیا گیا۔ مہاراشٹر ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دسویں جماعت کا نتیجہ سامنے آتے ہی چند لمحوں میں کملا پور کا گجوبھائی ہر طرف مشہور ہو گیا۔ اسے مبارکباد دینے کے لیے دوست احباب اور گاؤں والوں کی بھیڑ اس کے گھر پہنچ گئی۔ 
قابل ذکر ہے کہ گجوبھائی سالونکھے کو مراٹھی میں ۳۵، ہندی میں ۳۵، انگریزی میں ۳۵، ریاضی میں ۳۵، سائنس میں ۳۵؍ اور سماجی علوم میں بھی۳۵؍ نمبر ملے، جس کے بعد اس کے نام کی ہر طرف چرچا شروع ہو گئی۔ نتیجہ جاری ہوتے ہی چند منٹوں میں پورے گاؤں میں سورج کا یہ رزلٹ موضوع بحث بن گیا۔ دوستوں، رشتہ داروں اور گاؤں والوں نے اس کے گھر پہنچ کر مبارکباد دی۔ 

یہ بھی پڑھئے: تمل ناڈو میں سیکولر اورسماجی انصاف کےنئے دور کا آغاز

’’بھائی کا انداز ہی الگ ہے‘‘ کے کیپشن کیساتھ اب سوشل میڈیا پر گجوبھائی کے میمز، اسٹیٹس اور پوسٹس تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ کم نمبر آنے پر مایوس ہونے کے بجائے اپنے منفرد انداز میں جشن منانے والے اس نوجوان کی ہر طرف زبردست چرچا ہو رہی ہے۔ 
اسی طرح کا رزلٹ ناندیڑ سے بھی سامنے آیا ہے۔ یہاں شروتی دگمبر پاٹل بھانانگرے نامی طالبہ ۳۵؍ فیصد مارکس کیساتھ کامیابی حاصل کی۔ شروتی کو تمام مضامین میں ۳۵-۳۵ نمبر ملے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ شروتی ایک کسان کی بیٹی ہے اور اس نے کھیتی باڑی کے کام کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK