• Tue, 27 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یکم نومبر کی ریلی میں۱۰؍ لاکھ افراد کی شرکت متوقع

Updated: October 27, 2026, 9:56 AM IST | Agency | New Delhi

انڈیا اتحاد کی مہم تیز، کانگریس نے گیانیش کمار کے استعفیٰ اور ایس آئی آر پر روک کا مطالبہ دہرایا۔

Alka Lamba releasing a poster. Photo: INN
الکا لامبا پوسٹر جاری کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این
ووٹ چوری، ایس آئی آر اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف یکم نومبر کی رام لیلا میدان کی انڈیا اتحاد کی ریلی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس دوران کانگریس نےعوام سے  ملک بھر سے ریلی میں پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ احتجاج میں ۱۰؍ لاکھ افراد شریک ہوں گے۔ 
پیر کو  کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ ’’یکم نومبر کو نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا اتحاد کی  ریلی میں۱۰؍لاکھ افراد شرکت کریں گے۔‘‘
 
 
انہوں نے ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وہ عہدہ نہیں چھوڑتے اور انتخابی نظام کو صاف شفاف نہیں بنایا جاتا، کانگریس کی تحریک جاری رہے گی۔
اُدھر دہلی میں آل انڈیا مہیلاکانگریس کی صدر الکا لامبا نے پریس کانفرنس کی اور ’’چلو دلی‘‘ کا پوسٹر جاری کیا۔ انہوں نے بھی گیانیش کمار کے استعفیٰ، ان کے خلاف جانچ، ان کے فیصلوں پر روک اورایس آئی آر کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK