• Mon, 10 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی ائیرلائن کی ورلڈ ٹراویل مارکیٹ میں شرکت، جدید ڈیجیٹل سہولتوں کی نمائش

Updated: November 10, 2025, 2:19 PM IST | Agency | London

سعودی ائیرلائن نے ایونٹ میں اپنے فضائی بیڑے ، نیٹ ورک کی توسیع اور مسافروں کے سفری تجربے کو بہتر اور مزید سہل بنانے کیلئےکئے جانے والے اقدامات کو اجاگرکیا۔

Saudi Airlines welcomed customers at its interactive pavilion (stand number S8-520) at this event. Photo: INN
سعودی ائیرلائن نے اس ایونٹ میں اپنے انٹرایکٹیو پویلین (اسٹینڈ نمبر ایس ۸-۵۲۰) میںصارفین کا استقبال کیا۔ تصویر: آئی این این
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی ائیرلائن نے ورلڈ ٹریول مارکیٹ ۲۰۲۵ء(ڈبلیو ٹی ایم)میں شرکت کی جو۴؍ سے۶؍ نومبر تک لندن، برطانیہ میں منعقد ہوئی۔ ورلڈ ٹریول مارکیٹ ایونٹ دنیا کی نمایاں ترین سیاحت اور سفری نمائشوں میں سے ایک تھا، جس میں دنیا بھر کے صنعت کے لیڈر، فیصلہ ساز اور ماہرین شریک ہوئے، سعودی ائیرلائن نے اس ایونٹ میں اپنے انٹرایکٹیو پویلین (اسٹینڈ نمبر ایس ۸-۵۲۰) میں اپنے فضائی بیڑے ، نیٹ ورک توسیع اور مسافروں کے سفری تجربے کو بہتر اور مزید سہل بنانے کیلئےکئے جانے والے اقدامات کو اجاگرکیا۔ یہ اقدامات اس شعبے میںتبدیلی وترقی کیلئے اس کے اہم ستونوںمیں شامل ہیں۔
ایئر لائن نے اس موقع پر اپنے جدید ترین ڈیجیٹل اقدامات کی نمائش بھی کی جو آپریشنل کارکردگی اور سفر ی تجربے کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعارف کئے گئے تھے۔ سعودی کے پویلین میں پہلے آنے والے کچھ شرکا کو ایئر لائن کی جانب سے حال ہی میں ریاض فیشن ویک میں متعارف کرائے جانے والے فیشن و لائف اسٹائل برانڈ ایس وی کی مصنوعات کے عملی استعمال کا موقع فراہم کیا گیا۔ 
یہ اقدام اقتصادی میدان میں سعودی عرب کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنےکیلئے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس دوران سعودی نے ’سعودی حج و عمرہ ‘کی خدمات کو بھی نمایاں کیاجن کے ذریعے عازمین کیلئے ایک مربوط اور جدید تجربہ فراہم کیا گیا ۔ اس میں سفر کی منصوبہ بندی سے لے کر زیارت تک کے امور شامل تھے۔ یہ شمولیت سعودی کے اُس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ’سعودی وژن۲۰۳۰ء‘ کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے عالمی سطح کے بڑے ایونٹس میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے۔ اس موقع پر سعودی نے ایسے اچھوتے اقدامات پیش کئے جو مہمانوں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے اور سیاحت، کاروباری سفر، حج و عمرہ کے شعبوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK