۲۰۲۴ء میں ریکارڈ ۱۸؍ ملین غیر ملکیوںنے حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ ۲۰۲۲ء کے مقابلے میں یہ تعداد ۱۰۱؍ فیصد زیادہ ہے۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 9:02 PM IST | Riyadh
۲۰۲۴ء میں ریکارڈ ۱۸؍ ملین غیر ملکیوںنے حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ ۲۰۲۲ء کے مقابلے میں یہ تعداد ۱۰۱؍ فیصد زیادہ ہے۔
۲۰۲۴ء میں دنیا کے مختلف حصوں سے مجموعی طور پر ۵ء۱۸؍ ملین عازمین نے حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ ان میں بڑی تعداد عمرہ عازمین (۹۲ء۱۶؍ ملین) تھی۔ یہ اعدادوشمار دویوف الرحمٰن پروگرام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پیش کئے گئے ہیں۔ عمرہ زائرین کی یہ تعداد گزشتہ سال کے ہدف سے زیادہ تھی جو ۲۰۲۲ء کے مقابلے میں ۱۰۱؍ فیصد ہے۔ واضح رہے کہ عالمی انڈیکس کی درجہ بندی میں، بین الاقوامی زائرین کی تعداد کے لحاظ سے مکہ عالمی سطح پر پانچویں اور مدینہ ساتویں نمبر پر ہے۔ خیال رہے کہ دویوف الرحمٰن ایک ایسا پروگرام ہے جسے سعودی عرب نے ویژن ۲۰۳۰ء کے تحت شروع کیا ہے، جس کا مقصد حج اور عمرہ کیلئے مکہ اور مدینہ آنے والے عازمین کو بہترین تجربہ فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام خدمات کو ہموار کرنے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور حجاج کیلئے ثقافتی اور روحانی سفر کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں ۱۳؍ ملین سے زیادہ زائرین آئے۔ ۲۰۲۲ء میں یہ تعداد ۴؍ ملین تھی۔ عازمین کی خدمت کرنے والے رضاکاروں کی تعداد ۲۰۲۴ء میں ایک لاکھ ۵۳؍ ہزار تھی جو ۲۰۲۲ء میں صرف ۱۵؍ ہزار تھی۔