• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب: غیرملکی عازمین کیلئے ’نسک عمرہ‘ ایپ متعارف، براہِ راست خدمات کی سہولت

Updated: August 21, 2025, 9:27 PM IST | Jeddah

سعودی عرب کی حج و عمرہ کی وزارت نے بدھ کو ’نسک عمرہ‘‘ سروس کا آغاز کیا جس کے ذریعے غیر ملکی عمرہ زائرین براہِ راست عمرہ ویزے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں اور بغیر کسی درمیانی ایجنٹ کے آن لائن خدمات بُک کر سکتے ہیں۔

A mesmerizing view of the circumambulation of the Kaaba. Photo: INN.
کعبے کے طواف کا مسحور کن منظر۔ تصویر: آئی این این۔

حج و عمرہ کی وزارت نے بدھ کو ’نسک عمرہ‘‘ سروس کا آغاز کیا جس کے ذریعے غیر ملکی عمرہ زائرین براہِ راست عمرہ ویزے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں اور بغیر کسی درمیانی ایجنٹ کے آن لائن خدمات بُک کر سکتے ہیں۔ اس کا مقصد خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور زائرین کے تجربے کو خوشگوار بنانا ہے۔ نسک عمرہ موجودہ چینلز جیسے کہ مستند ایجنٹس کے ساتھ ایک نیا متبادل ہے۔ اس سروس کے ذریعے صارفین اپنی عمرہ سفر کو خود ترتیب دے سکتے ہیں، چاہے وہ جامع پیکجز منتخب کریں یا انفرادی خدمات جیسے ویزا، رہائش، ٹرانسپورٹیشن اور ٹورز الگ الگ بُک کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے: پاکستان: سپریم کورٹ نے عمران خان کو فوجی تنصیبات پر حملہ معاملات میں ضمانت دی

یہ پلیٹ فارم ایک آسان اور صارف دوست انٹرفیس پر مشتمل ہے جو ۷؍زبانوں کی سہولت فراہم کرتا ہے، سرکاری نظاموں کے ساتھ مربوط ہے اور مختلف ادائیگی کے طریقے پیش کرتا ہے تاکہ ڈجیٹل تجربہ آسان بنایا جا سکے۔ اس سروس کا آغاز وزارت کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جو سعودی وژن۲۰۳۰ء کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین کی میزبانی کی جا سکے اور اعلیٰ معیار، آرام دہ خدمات فراہم کی جا سکیں جو حج و عمرہ کے سفر کو مزید سہل اور بامقصد بنائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK