• Mon, 08 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب: حرمین شریفین میں ایک ماہ کے دوران۵۲؍ ملین زائرین

Updated: August 31, 2025, 7:00 PM IST | Makkah

حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھاریٹی نے کہا ہے کہ صفر۱۴۴۷؍ ہجری کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد۵۲؍ ملین سے تجاوز کرگئی۔

A beautiful view of the Prophet`s Mosque. Photo: INN.
مسجد نبوی ؐ کا خوبصورت منظر۔ تصویر: آئی این این۔

حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھاریٹی نے کہا ہے کہ صفر۱۴۴۷؍ ہجری کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد۵۲؍ ملین(۵؍ کروڑ ۲۸؍لاکھ۲۳؍ ہزار ۹۶۲) سے تجاوز کرگئی۔ اتھاریٹی کے ’ایکس ‘اکاؤنٹ کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ۲۱؍ ملین افراد (۲؍ کروڑ ۱۴؍ لاکھ ۲۱؍ ہزار ۱۸۸)نے نماز ادا کی جس میں حجر اسماعیل(حطیم) میں ۵۱؍ہزار۱۹۴؍نمازی شامل ہیں۔ اس دوران عمرہ کرنے والوں کی تعداد۷۵؍ لاکھ ۳۷؍ ہزار ریکارڈ کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں قید یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کیلئے ہزاروں اسرائیلیوں کا مظاہرہ

مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نمازیوں کی تعداد ۲۰؍ملین سے زیادہ رہی۔ ۱۱؍ لاکھ۸۸؍ ہزار ۳۸۶؍ زائرین نے روضہ شریفہ میں نماز ادا کی جبکہ ۲۰؍ لاکھ سے زائد افراد نے روضہ رسول پر حاضری دی۔ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھاریٹی عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد کو ٹریک کرنے کیلئے جدید سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔ یہ نظام آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے، ہجوم کے بہاو کو منظم کرنے اور سائٹس کی نگرانی کرنے والے شریک اداروں کے ساتھ ہم آہنگی میں معاون ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK