• Thu, 23 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تباہ حال غزہ میں پیدا ہونے والی بچی کا نام سنگاپور کیوں رکھا گیا

Updated: October 23, 2025, 10:13 AM IST

اسرائیل کی دو سالہ ظالمانہ کارروائی کے سبب تباہ حال غزہ میں ایک بچی پیدا ہوئی ہے جس کا نام اس کے والدین نے سنگاپور رکھا ہے۔ غزہ جو غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے دو سال کے اندر ٹنوں بارود برسائے جانے کے باعث کھنڈر بن چکا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

اسرائیل کی دو سالہ ظالمانہ کارروائی کے سبب تباہ حال غزہ میں ایک بچی پیدا ہوئی ہے جس کا نام اس کے والدین نے سنگاپور رکھا ہے۔  غزہ جو غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے دو سال کے اندر ٹنوں بارود برسائے جانے کے باعث کھنڈر بن چکا ہے اور ہر گھر میں ظلم اور مظلومیت کی ایک نئی داستان ہے۔ 
اسی تباہ حال غزہ میں گزشتہ سنیچر کو ایک فلسطینی بچی نے جنم لیا، جس کا نام اس کے والدین نے ایک ایشیائی ملک کے نام پر سنگاپور رکھ دیا ہے۔  یہ نام رکھے جانے کے پیچھے کی کہانی ہے ہمدردی کے جواب میں اظہار تشکر کی اور فلسطینی والدین نے اپنے محسنوں کو بچی کا نام ان کے ملک کے نام پر رکھ کر ایک نئے انداز میں شکریہ ادا کرنے کی نادر مثال قائم کر دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اسرائیلی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب جنگ کے دوران اسرائیل نے غزہ کی طرف آنے والے امدادی قافلے  کو روک کر فلسطینی مسلمانوں کو بارود کے ساتھ بھوک سے تڑپا تڑپا کر مار رہا تھا۔  ایسے ہی مشکل دور میں سنگاپور کی ایک غیر سرکاری تنظیم جنگ کے دوران مدد فراہم کرنے والے سنگاپورلَو ایڈ سنگاپور نے حاملہ خاتون تک خوراک پہنچا کر بچے اور ماں کی جان کا تحفظ کیا۔ 
رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری حمدان حداد نے دو سال تک اس تنظیم کے لیے بطور باورچی خدمات انجام دیں۔ خوراک کی قلت کے دوران اس تنظیم کی رکن گلبرٹ گو نے مقامی افراد کے ساتھ حمدان کی حاملہ اہلیہ کی غذا کا بھی مکمل خیال رکھا۔  تنظیم نے اس خوشخبری کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بچی کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور والدین کی جذباتی کہانی بھی پوسٹ کی۔ 

یہ بھی پڑھئے:ممدانی کی نریندر مودی پر تنقید، کہا مودی صرف چند ہندوستانیوں کیلئے جگہ رکھتے ہیں

سماجی تنظیم کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی فلسطینی بچی کو سنگاپور نام دیا گیا ہو۔ انہوں نے نومولود بچی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور اچھی صحت اور خوشحال زندگی کے ساتھ پروان چڑھے۔ امید ہے کہ یہ بچی ایک دن سنگاپور کا دورہ کرے گی، اور ہم اسے کھلے دل سے خوش آمدید کہیں گے۔ یہ کہانی اب تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور دنیا بھر کے صارفین بچی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور دعاؤں کے ساتھ، والدین کے اظہار تشکر کے منفرد انداز کو بھی پسند کیا جارہاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK