جنرل اتھاریٹی فار اسٹیٹسٹک (جی اے ایس ٹی اے ٹی)کے ڈیٹا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’۲۰۲۴ء میں سعودی عربیہ کی مکمل آبادی ۳۵ء ۳؍ملین تھی۔ مکمل آبادی میں اکثریت ۶۵؍سے کم عمرکے افراد کی ہے۔
EPAPER
Updated: July 12, 2025, 3:11 PM IST | Riyadh
جنرل اتھاریٹی فار اسٹیٹسٹک (جی اے ایس ٹی اے ٹی)کے ڈیٹا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’۲۰۲۴ء میں سعودی عربیہ کی مکمل آبادی ۳۵ء ۳؍ملین تھی۔ مکمل آبادی میں اکثریت ۶۵؍سے کم عمرکے افراد کی ہے۔
جنرل اتھاریٹی فار اسٹیٹسٹک (جی اے ایس ٹی اے ٹی) کی جانب سے جاری کئے گئے نئے دیٹا میں انکشاف کیا گیا ہےکہ ’’۲۰۲۴ء میں سعودی عربیہ کی مکمل آبادی ۳۵؍ ہزار ۳۰۰ ، ۲۸۰؍ہوچکی تھی۔‘‘ ڈیٹا کے مطابق مکمل آبادی میں سے ۴ء۵۵؍ فیصد سعودی کے باشندے ہیں جبکہ غیر سعودی آبادی ۴۴ء ۴؍ فیصد ہے۔ اعداد و شمار میں صنفی عدم توازن کا بھی انکشاف کیا گیا ہے جہاں مکمل آبادی میں مردوں کا فیصد ۶۲ء ۱؍ ہے جبکہ خواتین ۳۷ء ۹؍ فیصد ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء: ’’کانتارا: چیپٹر وَن‘‘ بمقابلہ ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘
ڈیٹا میں بنیادی طور پرپیدوار سماج کے ڈھانچے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مکمل آبادی میں ۱۵؍ سال سے ۶۴؍ سال تک کے افراد کی آبادی ۷ء۷۴؍ فیصد، صفر سے ۱۴؍ سال کی عمر کے بچوں کی آبادی ۵ء۲۲؍ فیصد ہے جبکہ ۶۵؍ یا اسے سے زیادہ عمر کے معمر افراد کی آبادی صرف ۸ء۲؍ فیصد ہے۔ ‘‘ سعودی عربیہ پاپیولیشن۔۔ فیگرز اینڈ سسٹین ایبل امپیکٹ‘‘ کے نام سے جاری کئے گئے ڈیٹا میں سعودی سلطنت کی آبادیاتی طاقت کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں نوجوانوں کی آبادی معاشی ترقی میں مضبوط بنیاد ثابت ہوسکتی ہے جبکہ تعلیم، ٹریننگ اورانسانی ترقی میں جاری سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔