Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب میں بذریعہ روبوٹ پہلی ریموٹ سرجری کا کامیاب تجربہ

Updated: July 21, 2026, 10:31 AM IST | Riyadh

ریاض میںموجود ڈاکٹروں کی ٹیم نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میںموجود مریض کا سیج بوٹ پلیٹ فارم کے ذریعے آپریشن مکمل کیا۔

Scene of the operation. Photo: INN
آپریشن کا منظر۔ تصویر: آئی این این

ریاض سے تعلق رکھنے والی ایک سعودی طبی ٹیم نے سعودی عرب کی سطح پر جدہ کے ایک مریض کی پہلی دور دراز روبوٹک سرجری کی ہے۔ یہ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے روبوٹک سرجری کی ٹیکنالوجیز کی موجودگی کو بڑھانے کی طرف ایک نمایاں تبدیلی ہے۔اس واقعے کی تفصیلات سعودی وزارت نیشنل گارڈز کے ہیلتھ افیئرز کے اس اعلان سے معلوم ہوتی ہیں جس میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ایک مریض پر سعودی عرب کی سطح پر پہلی دور دراز روبوٹک سرجری یاٹیلی سرجری کے کامیاب انعقاد کےبارے میں بتایا گیا ہے۔اس سرجری میں ایک سرجیکل روبوٹ استعمال کیا گیا جسے ریاض کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کی ایک طبی ٹیم نے کنٹرول کیا۔ اس سرجری کو ایک ایسا کارنامہ قرار دیا گیا ہے جو جدہ اور ریاض دونوں شہروں میں یورولوجی اور کڈنی سرجری کے شعبوں کی جراحی ٹیموں کے درمیان یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ء: دنیا بھر میں اسپین کی فتح کا جشن، خوشی کے موقع پر فلسطین کو بھی یاد رکھا گیا

یہ آپریشن’ سیج بوٹ کانگ ڈوؤ‘پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا کیونکہ ریاض میں جراحی کی ٹیم نے روبوٹک سرجری کی ٹیکنالوجیز اور جدید مواصلاتی نظام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدہ میں موجود مریض کا آپریشن کیا۔ یہ واقعہ مریضوں کو منتقل کرنے کی ضرورت کے بغیر شہروں کے درمیان خصوصی جراحی آپریشن کرنے کے مستقبل کے افق کو وسیع کر رہا ہے۔

سعودی عرب میں پہلی دور دراز سرجری کا انعقاد صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے اور مریض کی تکلیف کو کم کرنے کی طرف ایک نیا طبی رجحان ہے۔اس طرح سعودی عرب ’ڈا ونسی‘،’روزا‘  اور ’کوری‘ جیسے جدید روبوٹک سسٹمز کے استعمال کے ذریعے جراحی کے آپریشنز کرنے میں بھی واضح توسیع کا گواہ بن رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK