• Mon, 03 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب: مدینہ منورہ شہر زائرین کی اولین ترجیح: سروے رپورٹ

Updated: November 02, 2025, 5:07 PM IST | Madinah

مدینہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے کئے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ ریجن آنے والے زائرین کا ترجیحی شہر مدینہ منورہ ہے۔

Pilgrims have called Medina the city of light. Photo: INN
زائرین نے مدینہ کو پرنور شہر کہا ہے۔ تصویر: آئی این این

مدینہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے کئے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ ریجن آنے والے زائرین کا ترجیحی شہر مدینہ منورہ ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان صنعت کی جانب سے کئے جانے والے سروے میں مدینہ ریجن آنے والے۷ء۷۳؍ فیصد زائرین نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کی اولین منزل مدینہ منورہ کا مقدس شہر ہے جہاں نبی آخر الزمان ﷺ کا روضہ مبارکہ، مسجد نبوی اور اسلامی تاریخی ورثہ موجود ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ عالمی سطح پر۱۰۰؍ بہترین مقامات میں شامل ہےجبکہ ٹورآزم پرفارمینس انڈیکس میں عالمی سطح پر اس شہر کا ساتویں نمبر ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ حکام نے حماس کے امداد لوٹنے کےامریکی الزام کو سراسر جھوٹ قرار دیا

سروے میں مزید بتایا گیا کہ ریجن آنے والے سیاحوں میں ۲ء۴۷؍فیصد نے العلا کے بارے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا جہاں تاریخی مقامات کے علاوہ ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ۱ء۱۴؍ فیصد نے ینبع کے ساحلی علاقے کو دیکھنے اور فیملی تفریح کیلئے بہترین مقام قرار دیا۔ مدینہ منورہ آنے والے ایک زائر کا کہنا تھا کہ’ ’اس پرنور شہر کےحوالے سے قلبی کیفیت کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔ ‘‘چیمبر آف کامرس کی رپورٹ میں مدینہ منورہ کی ترقیاتی اتھاریٹی کی جانب سے ریجن کی ترقی کیلئے کئے جانے والے منصوبوں کو بھی سراہا گیا جن کا مقصد سیاحوں کے علاوہ یہاں کے شہریوں اور مقیمین کیلئے بھی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK