• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب: خانۂ کعبہ کے نئے کلید بردار کا اعلان، عبدالوہاب الشیبہ ذمہ داری نبھائیں گے

Updated: June 25, 2024, 3:38 PM IST | Inquilab News Network | Makkah

سعودی حکومت نے خانۂ کعبہ کے نئے کلید بردار کا اعلان کیا ہے۔ اب یہ ذمہ داری عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبہ کے کندھوں پر ہوگی۔ واضح رہے کہ ۲۲؍ جون کی صبح کعبہ کے کلید بردار شیخ صالح الشیبہ کا انتقال ہوگیا تھا۔

In the middle is the newly elected key bearer of the Kaaba, Zain al-Abidin al-Sheiba. Image: X
درمیان میں خانہ کعبہ کے نو منتخب کلید بردار زین العابدین الشیبہ۔ تصویر: ایکس

انسائیڈ دی حرمین کےایک ایکس پوسٹ کے مطابق پیر، ۲۴؍ جون کو عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبہ کو خانۂ کعبہ کے نئے کلید بردار کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ۲۲؍ جون کو صحابی رسولﷺ حضرت عثمان بن طلحہؓ کے ۱۰۹؍ ویں جانشین اور کعبہ کے ۱۰۹؍ ویں ولی عہد شیخ صالح الشیبہ کے انتقال کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: خانۂ کعبہ کی مرکزی کنجی کے ۱۰۹؍ ویں محافظ انتقال کرگئے

اس موقع پر نو منتخب کلید بردار نے کہا کہ ’’خدا مجھے حرمین شریفین کے متولی اور اس کے ولی عہد کی حکومت کے تحت اس فرض کو انجام دینے میں کامیابی عطا فرمائے۔‘‘


واضح رہے کہ خانۂ کعبہ کی چابی (کلید) خاندان کے سب سے بڑے شخص کے حوالے کرنے کا رواج ہے۔ نئے کلید بردار کا پہلا کام خانۂ کعبہ کے کسوہ کو سونپنا اور محرم کی پہلی تاریخ کو اسےپہنانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK