• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عربیہ کے شاعر سعود بن معدی القحطانی کا انتقال

Updated: August 20, 2025, 5:06 PM IST | Mumbai

سعودی عربیہ کے شاعر سعود بن معدی القحطانی کا جبل قہتان سے گرنے کے سبب انتقال ہوگیا ہے- انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر ان کا انتقال ہوگیا۔

Saudi Arabian poet Saud bin Maadi Al-Qahtani. Photo: INN
سعودی عربیہ کے شاعر سعود بن معدی القحطانی۔ تصویر: آئی این این

عمان حکومت نے کہا کہ سعودی عربیہ کے شاعر سعود بن معدی الرفیادی القحطانی کا جبل قہتان کی اونچی چوٹی سے گرنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میں عمانی حکام نے کہا ہے کہ وہ سعود بن معدی کی لاش کو سعودی عربیہ پہنچانے کیلئے سعودی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ ظفار جبل سمہان کی چوٹی  چڑھ رہے تھے جب ان کا پیر پھسلا اور وہ گر گئے۔ انہیں شدید زخم آئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی جان نہیں بچا سکے۔ القحطانی اپنی نظموں کیلئے مشہور تھے جن کے ذریعے انہوں نے عرب کی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ ان کے نظمیں لکھنے کے انداز نے انہیں سعودی عربیہ میں شہرت عطا کی تھی۔ انہوں نے اپنے کریئر میں ۱۵؍ سے زائد نظموں کے مجموعے لکھے جو سعودی عرب کی لائبریری میں موجود ہیں اور جنہیں سعودی اور بیرون ممالک میں ادبی مجلسوں اور مختلف تہواروں میں پیش کیا جاچکا ہے جہاں ان کی آواز اور نظمیں لکھنے کے مختلف انداز نے لوگوں پر گہرے اثرات مرتب کئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK