دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو منگل سے شروع ہونے والے ہانگ کانگ اوپن۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔
EPAPER
Updated: September 08, 2025, 9:52 PM IST | New Delhi
دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو منگل سے شروع ہونے والے ہانگ کانگ اوپن۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔
دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو منگل سے شروع ہونے والے ہانگ کانگ اوپن۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ نمبر ۸؍سیڈ سندھو کا اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ میں یورپی چمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی ڈنمارک کی لائن کرسٹوفرسن سے مقابلہ ہوگا۔ سندھو کے ساتھ خواتین کے سنگلز مین ڈرا میں ہم وطن انوپما اپادھیائے اور رکشیتا رامراج ہیں جبکہ روتپرنا پانڈا اور شویتپرنا پانڈا خواتین کے ڈبلز زمرے میں واحد ہندوستانی جوڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:ایشیا کپ: ٹیم انڈیا کی نئی جرسی لانچ
سندھو کے لیے گزشتہ ماہ پیرس میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ۲۰۲۵ء کے کوارٹر فائنل میں داخلہ اس سال سیزن کے پہلے انڈین اوپن کے ساتھ ساتھ کسی بھی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور میں ان کی بہترین کارکردگی تھی۔ انڈین اوپن میں اپنی کارکردگی کے بعد سندھو بی ڈبلیو ایف ٹور پر پہلے راؤنڈ میں چار بار ناک آؤٹ ہو چکی ہے اور تین بار آخری۱۶؍ میں پہنچی ہے۔
اس کے ساتھ ہی لکشیا سین بھی مردوں کے سنگلز زمرے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیں گے۔ لکشیا سین کا یہ سیزن چیلنج سے پر رہا ہے۔ مردوں کے سنگلز زمرے میں ان کے ساتھ ہم وطن ایچ ایس پرنئے اور آیوش شیٹی شامل ہوں گے، جو اس سال بی ڈبلیو ایف ٹور ٹائٹل جیتنے والے واحد ہندوستانی ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک کدامبی سری کانت ہانگ کانگ اوپن میں اپنی مہم کا آغاز کوالیفکیشن راؤنڈ سے کریں گے، جہاں ان کا مقابلہ تھرون مانی پلی سے ہوگا۔
دوسری جانب مردوں کے ڈبلز میں ہندوستان کے چیلنج کی قیادت ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کریں گے۔ ساتوک -چراغ جوڑی، جو آخری بار گزشتہ ماہ بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ میں ایکشن میں نظر آئی تھی۔ہری ہرن اماساکرونن اور روبن کمار ریتھینساباپتی بھی مردوں کے ڈبلز میں بی ایف ڈبلیو سپر۵۰۰؍ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جبکہ دھرو کپیلا-تنیشا کرسٹو اور روہن کپور-روتھویکا گڈے مکسڈ ڈبلز میں حصہ لیں گے۔