Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی انٹرنیٹ صارفین کا ۴۹؍ فیصد حصہ دن میں ۷؍ گھنٹے آن لائن گزارتا ہے

Updated: June 29, 2025, 3:01 PM IST | Riyadh

سعودی عربیہ کے انٹر نیٹ صارفین کی کل تعداد کا ۴۹؍ فیصد دن میں ۷؍ گھنٹے آن لائن گزارتے ہیں، مواصلات، خلائی اور ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ’’سعودی انٹرنیٹ ۲۰۲۴ء‘‘ کی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مواصلات، خلائی اور ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ’’سعودی انٹرنیٹ ۲۰۲۴ء‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں تقریباً ۴۸؍ اعشاریہ ۶؍ فیصد انٹرنیٹ صارفین دن میں سات گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ میں ڈیجیٹل مواد اور الیکٹرانک خدمات کی مانگ میں مسلسل اضافے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دن کے دوران انٹرنیٹ کا سب سے زیادہ استعمال رات 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان ہوتا ہے۔ سال کے دوران مارچ کا مہینہ انٹرنیٹ استعمال کے لحاظ سے سب سے اونچے درجے پر رہا۔ ہفتے کا وہ دن جب سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کیا جاتا ہے، سنیچرہے۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ تر گھر ( ۸۷؍ اعشاریہ ۹؍ فیصد) پر ہوتا ہے، اس کے بعد سفر کے دوران استعمال ( ۷۹؍ اعشاریہ ۳؍ فیصد) اور پھر کام کی جگہ ( ۴۱؍ اعشاریہ ۷؍ فیصد) پر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’میں شمالی غزہ میں ہوں، بھوک برداشت کر لوں گی لیکن جی ایچ ایف کی امداد نہیں لونگی‘‘

استعمال ہونے والے آلات کی بات کریں تو موبائل فونز (۹۹؍ اعشاریہ ۴؍ فیصد) سب سے آگے ہیں، اس کے بعد کمپیوٹر (۵۰؍ اعشاریہ ۷؍ فیصد) اور پھر ٹیبلٹس (۳۷؍ اعشاریہ ۵؍ فیصد) ہیں۔  آپریٹنگ سسٹمز کے حوالے سے، اینڈرائیڈ فون استعمال میں ۵۵؍ فیصد حصہ رکھتا ہے، جبکہ آئی او ایس کا حصہ ۴۵؍ فیصد ہے۔ کمپیوٹرز پر ونڈوز (۹۱؍ اعشاریہ ایک فیصد) غالب ہے، جبکہ میکینٹوش ڈیوائس کا حصہ ۷؍ اعشاریہ ۵؍ فیصد اور لینکس کا ایک اعشاریہ ۴؍ فیصد ہے۔ رپورٹ سعودی میں ہونے والی ڈیجیٹل تبدیلی اور روزمرہ زندگی کے مختلف پہلوؤںخواہ وہ کام، تعلیم ہو یا تفریح میں انٹرنیٹ کے اہم کردار پر روشنی ڈالتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK