Updated: January 19, 2026, 6:10 PM IST
| Riyadh
سعودی پرو لیگ کے ۱۵؍ ویں راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن الہلال نے نیوم (Neom) کو ایک سخت مقابلے کے بعد ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی الہلال نے دوسرے نمبر پر موجود النصر کے خلاف ۷؍ پوائنٹس کا واضح فرق برقرار رکھا ہے۔
الہلال کا میچ۔ تصویر:آئی این این
سعودی پرو لیگ کے ۱۵؍ ویں راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن الہلال نے نیوم (Neom) کو ایک سخت مقابلے کے بعد ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی الہلال نے دوسرے نمبر پر موجود النصر کے خلاف ۷؍ پوائنٹس کا واضح فرق برقرار رکھا ہے۔میچ کا آغاز الہلال کے لیے کچھ مشکل رہا جب محمد البریک نے ۴۲؍ ویں منٹ میں گول کر کے `نیوم کو برتری دلا دی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ تاہم، دوسرے ہاف میں کوچ سیمون انزاگی کی ٹیم نے جارحانہ واپسی کی۔ ۴۹؍ ویں منٹ میں حسن التمبکتی نے روبن نیویز کے کارنر کک پر شاندار ہیڈر کے ذریعے مقابلہ برابر کر دیا۔
۶۴؍ ویں منٹ میں التمبکتی کو پنالٹی ایریا میں گرائے جانے پر ریفری نےالہلال پنالٹی دے دی، جسے روبن نیویز نے مہارت سے گول میں بدل کر ٹیم کو فتح دلا دی۔ دیگر اہم میچوں میں القادسیہ نے الہزم کو ۱۔۵؍گول کے بڑے فرق سے شکست دی۔ میٹیو ریٹیگوئی اور مصعب الجویر نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس جیت کے بعد القادسیہ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔۱۰؍ کھلاڑیوں تک محدود ہونے کے باوجود التعاون نے الریاض کو ۱۔۳؍ سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:افریقن کپ آف نیشنز:سینیگال دوسری بار براعظم کا بادشاہ بن گیا
انگلش پریمیر لیگ: ایورٹن کی آسٹن ولا کے خلاف اپ سیٹ فتح، ٹاپ ٹین میں شامل
انگلش پریمیرلیگ (ای پی ایل ) کے سنسنی خیز مقابلے میں ایورٹن نے بہترین دفاعی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم آسٹن ولا کو ۰۔۱؍گول سے شکست دے دی۔ اس اہم کامیابی کے بعد ایورٹن کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن: ڈینیل میدویدیف کی گرینڈ سلیم فتوحات میں واپسی
برمنگھم کے تاریخی اسٹیڈیم ولا پارک میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول تھیرنو بیری نے ۵۹؍ ویں منٹ میں اسکور کیا، جس نے ایورٹن کو میچ میں برتری دلا دی۔ آسٹن ولا کی ٹیم نے میچ کے آخری لمحات تک گول برابر کرنے کی سرتوڑ کوششیں کیں لیکن ایورٹن کے گول کیپر اور دفاعی لائن نے تمام حملے ناکام بنا دیئے۔ اس سیزن کی نویں فتح کے بعد ایورٹن کی ٹیم ۳۲؍پوائنٹس کے ساتھ لیگ ٹیبل پر دسویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب شکست کے باوجود آسٹن ولا کی ٹیم۴۳؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔