Inquilab Logo Happiest Places to Work

رواں سال ۷ء۱۶؍لاکھ حجاج کی خدمت کیلئے ۴ء۲؍ لاکھ افراد تعینات ہوئے : سعودی ادارہ شماریات

Updated: June 12, 2025, 12:42 PM IST | Agency | Makkah Mukarramah

سعودی عرب میں عمومی ادارہ شماریات (جنرل اتھاریٹی فار اسٹیٹسٹکس) نے منگل کو اعلان کیا کہ حج ۱۴۴۶ھ/۲۰۲۵ء کے دوران حجاج کی خدمت کیلئے سرکاری اور نجی شعبوں سمیت سیکوریٹی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی مجموعی تعداد ۴؍ لاکھ۲۰؍ ہزار ۷۰؍رہی۔

Mecca. Photo: INN
مکہ مکرمہ۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب میں عمومی ادارہ شماریات (جنرل اتھاریٹی فار اسٹیٹسٹکس) نے منگل کو اعلان کیا کہ حج ۱۴۴۶ھ/۲۰۲۵ء کے دوران حجاج کی خدمت کیلئے سرکاری اور نجی شعبوں سمیت سیکوریٹی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی مجموعی تعداد ۴؍ لاکھ۲۰؍ ہزار ۷۰؍رہی۔ ان افراد نے کُل۱۶؍ لاکھ ۷۳؍ ہزار ۲۳۰؍ مرد و خواتین حجاج کی خدمت انجام دی۔ ادارے نے واضح کیا کہ خدمات انجام دینے والوں میں مردوں کا تناسب۹۲؍ فیصد جب کہ خواتین کا تناسب۸؍ فیصد رہا۔ مقدس مقامات میں مرد و خواتین رضاکاروں کی تعداد ۳۴؍ ہز ار۵۴۰؍ رہی جنہوں نے اس سال حج سیزن میں مجموعی طور پر۲۱؍ لاکھ ۳۴؍ ہزار۳۹۸؍ رضاکارانہ گھنٹوں کی خدمت انجام دی۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ نے امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا

ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سال ’روڈ ٹُو مکہ ‘ پروگرام سے مستفید ہونے والے حجاج کی تعد اد۳؍ لاکھ ۱۴؍ ہزار ۳۳۷؍ رہی جو بیرون ملک سے آنے والے کل حجاج کا۹ء۲۰؍فیصد ہے۔ یہ پروگر ام ۲۰۱۷ء کے حج سیزن سے شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے حجاج کی آمد کو سہل بنانا ہے۔ واضح رہے کہ ادارہ شماریات نے یوم عرفہ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ رواں سال حجاج کی کل تعداد ۱۶؍ لاکھ ۷۳؍ ہزار ۲۳۰؍ رہی جن میں سے ۱۵؍ لاکھ ۶؍ ہزار ۵۷۶؍افراد بیرون ملک سے مختلف راستوں سے آئے جبکہ اندرون ملک سے شہریوں اور مقامی افرادپر مشتمل ایک لاکھ ۶۶؍ ہزار۶۵۴؍حجاج شامل تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق مرد حجاج کی مجموعی تعداد ۸؍ لاکھ ۷۷؍ ہزار ۸۴۱؍ جبکہ خواتین حجاج کی مجموعی تعداد ۷؍ لاکھ ۹۵؍ہز ار۳۸۹؍ رہی۔ قابل ذکر ہے کہ ادارہ شماریات نے امسال کی حج رپورٹ کو وزارت داخلہ کے انتظامی ریکارڈ کی بنیاد پر مرتب کیا جس میں حجاج کی تفصیلی خصوصیات اور حج کے دائرہ وقت و مقام میں فراہم کی گئی خدمات شامل تھیں۔ یہ تمام معلومات تجزیے اور جدول بندی کے بعد جاری کی گئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK