• Sun, 06 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’دھاراوی بچاؤ آندولن‘ کی مہم کوزبردست پزیرائی

Updated: September 06, 2026, 5:40 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Dharavi

دھاراوی واسی اپنے اورآنے والی نسلوں کے آشیانے کے تحفظ کے تئیں فکرمند،فارم پُر کرنے کی مہم میں زبردست بھیڑ ، ۳؍ دن میں ۴۲۰۰؍ فارم بھرے گئے

Residents of Laxmi Bagh area are contributing by filling out forms as part of the Dharavi Bachao Andolan campaign. Photo: INN
دھاراوی بچاؤ آندولن کی مہم کے تحت لکشمی باغ  علاقے میں مکین فارم بھرکرتعاون کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این
اڈانی گروپ کے ذریعے ری ڈیولپمنٹ میں دھاندلی اور زور زبردستی کے خلاف ثبوت اکٹھاکرنے کی غرض سے شروع کردہ فارم پُر کرنے کی مہم میں زبردست بھیڑدکھائی دے رہی ہے۔ اس کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ ۳؍ دن میں ۴۲۰۰؍ فارم بھرے گئےہیں ۔
 دھاراوی بچاؤ آندولن  کی مہم کا مقصد
یہ مہم دھاراوی بچاؤ آندولن کی جانب سے شروع کی گئی ہے اوراس کا مقصد یہ بتایا گیا ہےکہ عدالت میںاسے ثبوت کے طور پرپیش کرتے ہوئے یہ بتانا ہے کہ مکین ری ڈیولپمنٹ کے خلاف ہیں۔ مکینوں کے مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے انہیں دھاراوی سے باہربھگانے کی مبینہ کوشش کی جارہی ہے۔ اسی لئے دھاراوی واسی اپنے اورآنے والی نسلوں کے آشیانے کے تحفظ کے تئیں فکرمندہیں۔ دھاراوی بچاؤ آندولن کی اس مہم کو زبردست پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ 
بینر پر’پاترکرو‘ کا مطالبہ اور۱۰؍ہزارفارم 
جن علاقوں میں دھاراوی بچاؤ آندولن کی اس مہم کو شروع کیاگیا ہے وہاں بینرآویزاں کیا گیا ہے کہ ’سبھی دکان، مکان کوپاتر(قانونی ) کرکے سبھی کی دھاراوی میںہی بازآبادکاری کرو۔ دھاراوی بچاؤ جَن سمرتھن ابھیان (عوامی تعاون مہم ) لکھ کرمکینوں کومتوجہ کیا جارہا ہے۔پہلے مرحلے میں ابھی ۱۰؍ ہزار فارم چھپوائے گئے ہیں۔ 
اس تعلق سے دھاراوی بچاؤ آندولن کے فعال رکن کامریڈ نصیرالحق نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ’’ جیسے جیسے مہم آگے بڑھتی جائے گی، لوگ اورجڑتے جائیں گے، ویسے ویسے مزید فارم چھپوائے جاتے رہیں گے۔ ابھی دس ہزار چھپوائے گئے ہیں، مزید کے لئے آرڈر دے دیا گیا ہے ۔‘‘ 
اس دوران انہوں نے یہ بھی بتایاکہ’’مہم شروع کرنے سے قبل پس وپیش تھا کہ نامعلوم کتنے لوگ حصہ لیں گے مگر جس طرح لوگوں کی بھیڑ جمع ہورہی ہے اور ان کا زبردست تعاون حاصل ہورہا ہے، اس سے یہ امید ہے کہ بہت بڑی تعداد میں دھاراوی واسی اس کا حصہ  بنیںگے اور اس طرح ایک مضبوط دستاویزی ثبوت اکٹھا کرلیاجائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK