Inquilab Logo Happiest Places to Work

پونے میں وقف زمین پر ہزاروں کروڑ کا گھوٹالہ بے نقاب

Updated: July 29, 2025, 1:37 PM IST | ZA Khan | Pune

پونے شہر کے بانیر علاقے کی مہنگی وقف زمین کی فروخت میں ہزاروں کروڑ روپے کے گھوٹالے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

پونے شہر کے بانیر علاقے کی مہنگی وقف زمین کی فروخت میں ہزاروں کروڑ روپے کے گھوٹالے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ اس معاملے میں ’مس فرح چیرٹیبل فاؤنڈیشن‘ نے وقف بورڈ کے صدر سمیر قاضی، سی ای او جنید سید، پاناسیا ہل کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی، سب رجسٹرار (حویلی۱۵) اور دیگر نامعلوم افسران کے خلاف پونے پولیس کمشنر سمیں شکایت درج کرائی ہے۔یہ شکایت آن لائن ایف آئی آر کی شکل میں بھی درج ہو چکی ہے جس میں نہ صرف مالی بدعنوانی بلکہ حوالہ کاروبار کے الزامات بھی شامل کئے گئے ہیں۔
 گھوٹالے کی تفصیلات کے بارے میں دی گئی معلومات کے مطابق بانیر علاقے میں سروے نمبر۹/۱/۱؍ اور  ۹/۱/۲؍ پر مشتمل ۱۸ء۱۵؍ ایکڑ وقف زمین کی موجودہ مارکیٹ ویلیو  ۱۲۰۰؍کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس قیمتی زمین کو صرف۹ء۵؍ کروڑ روپے میں۲۰۰۶ء  میں ایک کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کو فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ طے پایا تھا کہ وقف بورڈ کو۲۰۰۹ء تک۷؍ کروڑ روپے ملنے تھے مگر افسوس کہ آج تک ایک روپیہ بھی وقف بورڈ کو حاصل نہیں ہوا۔ابتدائی  اندازے کے مطابق زمین کی موجودہ قیمت ہزاروں کروڑ میں پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پورا معاملہ وقف ایکٹ ۱۹۹۵ء کی  دفعہ ۵۱؍کی واضح خلاف ورزی ہے۔ 
 ’مس فرح چیرٹیبل فاؤنڈیشن نے   اپنے بیان میں کہاکہ ’’وقف جائیداد عوام کی عقیدت اور اعتماد کی علامت ہے۔ اس پر قبضہ یا خرد برد صرف مالی جرم نہیں بلکہ ایک مذہب کے سماجی، دینی اور ثقافتی حقوق پر حملہ ہے۔‘‘ فا ؤنڈیشن کی جانب   سے اٹھائے گئے اہم اقدامات آر ٹی آئی  کے ذریعے تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش،زمین کی فروخت، منظوری کے دستاویزات، پیسوں کی منتقلی کی معلومات آر ٹی آئی کے تحت وقف بورڈ اور سب رجسٹرار دفتر سے حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
  وزیر اعلیٰ، وزیربرائے اقلیتی  ، کلکٹر اور دیگر سرکاری اداروں کو شفاف تحقیقات اور فوری کارروائی کیلئے مکتوبات ارسال کئے گئے ہیں۔ پولیس میں شکایت اور ایف آئی آر درج۔ یہ وقف زمین کے فراڈ پر مبنی پہلا مقدمہ ہے جس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وقف جائیداد یتیموں، بیواؤں، غریبوں اور محروم طبقے کیلئے مختص ہوتی ہے۔ مذکورہ فاؤنڈیشننے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گھوٹالے کے خلاف آواز بلند کریں اور خاطیوں کو سزا دلوانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK