Inquilab Logo

ناگپور میں ایندھن کی قلت کے سبب اسکول بسوں کی ہڑتال

Updated: January 05, 2024, 12:08 PM IST | Ali Imran | Nagapur

ٹرکوں اور ٹینکروں کی ہڑتال ختم ہونے کے باوجود شہر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت ، مجبوراً سروس بند رکھی گئی۔

Due to the bus strike, the parents of the students had to suffer. Photo: INN
بسوں کی ہڑتال کے سبب طلبہ کے والدین کو پریشانی اٹھانی پڑی۔ تصویر : آئی این این

ٹرک و ٹینکر ڈرائیوروں کی ہڑتال کے بعد ناگپور میں اسکول بس اور وین ڈرائیوروں نے ایک دن کی ہڑتال کی ہے جس کی وجہ سے والدین کو صبح سے ہی اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے اور لانے کیلئے سخت مشقت کرنی پڑی۔ اس ہڑتال میں ناگپور شہر اور دیہی علاقوں کے ۳؍ ہزار سے زیادہ اسکول بسوں اور ۷۰۰؍ سے زیادہ اسکول وین ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔
شہر میں جہاں پہلے ہی پیٹرول کی قلت کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں ، وہیں ہڑتال نے طلبہ اور والدین کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ناگپور شہر کے تقریباً ۷۵؍فیصد پٹرول پمپ ۲؍جنوری کی دوپہر تک بند ہو چکے تھے۔ دوسری جانب مرکزی حکومت نے کارگو ٹرانسپورٹرس ایسوسی ایشن کو گفتگو کیلئے بلایا جبکہ ہڑتال میں شدت آتی جا رہی تھی۔ میٹنگ میں بہر حال ہڑتال کے حوالے سے حل نکل آیا۔ ناگپور میں اسکول بس اور اسکول وین ڈرائیوروں نے ہٹ اینڈ رن قانون کے خلاف کی گئی ہڑتال کی حمایت کی تھی لیکن جمعرات کو شہر میں خاطر خواہ پیٹرول نہ ہونے کے سبب انہوں نے بسیں بند رکھیں ۔ مہاراشٹر اسکول بس ایسوسی ایشن کے صدر انیل گرگ نے کہا ہے کہ جب تک اسکول بسوں کو ڈیزل ملتا رہیگا، وہ سڑکوں پر چلیں گی اور ہم خدمات فراہم کریں گے۔ ہم نے ایندھن نہ ملنے کی وجہ سے جمعرات کو گاڑیاں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK