Inquilab Logo

سیبی کی کارروائی، بدعنوانی کرنے والوں کو ’اے آئی‘ کی مدد سے پکڑ رہی ہے

Updated: February 26, 2024, 1:21 PM IST | Agency | Mumbai

مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اسٹاک مارکیٹ میں بے قاعدگیوں پر قابو پانے کیلئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ سیبی نے ہیرا پھیری کرنے والوں کو پکڑنے کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اسٹاک مارکیٹ میں بے قاعدگیوں پر قابو پانے کیلئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ سیبی نے ہیرا پھیری کرنے والوں کو پکڑنے کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ سیبی کے رکن کملیش ورشنے نے ایک پروگرام کے دوران یہ جانکاری دی۔ کملیش چندر ورشنی نے کیپٹل مارکیٹ میں غلط طریقے اختیار کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں بے ضابطگیوں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(سیبی) ہیرا پھیری کیلئے مختلف اداروں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، ورشنی نے کہا کہ اگر سرمایہ کاروں کو اعتماد نہیں ہے توسب کچھ ناکام ہو جائے گا۔ 
 سیبی کے ممبر کملیش ورشنی نے دہلی میں ایسوسی ایشن آف نیشنل ایکسچینج ممبرز آف انڈیا(اے این ایم آئی ) کی ۱۳؍ویں بین الاقوامی کانفرنس کے دوران سیبی کے ذریعے اے آئی کے استعمال کے بارے میں یہ معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے پروگرام کے دوران کہا کہ اے آئی اسٹاک مارکیٹ میں بے قاعدگیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پی ٹی آئی کے مطابق، ورشنی نے کہا کہ `ہم بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کو روکنے کیلئے تحقیقات میں اے آئی کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسے کئی دوسرے مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ سیبی کے رکن نے کہا کہ مارکیٹ ریگولیٹر نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور سیکیورٹیز مارکیٹ میں شفافیت کو فروغ دینے کے ساتھ بدانتظامی کو روکنے کیلئے اقدامات کو نافذ کرنے کیلئے نئے اقدامات کئے ہیں۔ اداروں کو کاروبار کو بہتر بنانے کیلئے تکنیکی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK