• Tue, 28 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سینیگال : اسٹریٹس اور سڑکوں کے نام رکھنے میں خواتین کو نظر اندازکرنے پر تنظیموں کا احتجاج

Updated: October 28, 2025, 10:16 AM IST | Agency | Docker

خواتین تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناموں کی فہرست پر نظر ثانی کرے اور بااثر خواتین کے نام سے سڑکوں کو موسوم کرے۔

A file photo of a demonstration in Senegal. Photo: INN
سینیگال میں منعقدہ مظاہرے کی ایک فائل فوٹو۔ تصویر: آئی این این
مغربی افریقی ملک سینیگال میں اسٹریٹس اور سڑکوں کے نام رکھنے میں خواتین کو نظر انداز کیے جانے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے اور خواتین احتجاج کرنے لگی ہیں۔ خیال رہے کہ سینیگال حکومت نے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت فرانس کے تسلط کے وقت کی نشانیاں ختم کی جا رہی ہیں، لیکن فرانسیسی ثقافتی اثرات سے نجات حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف حکومت ایک نئے تنازع میں الجھ گئی ہے۔ 
دارالحکومت ڈاکر میں اسٹریٹس اور سڑکوں کے ناموں کی ازسرِنو نامزدگی کی مہم کے دوران خواتین کو مکمل طور پر نظر انداز کیے جانے پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ خواتین کی تنظیموں نے اسٹریٹس کے ناموں کی فہرست پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 
واضح رہے کہ حکام نے حالیہ مہم کے تحت فرانسیسی ناموں کو ختم کر کے ان کی جگہ سینیگالی سیاست دانوں، فوجی رہنماؤں اور دانشوروں کے نام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم کسی بھی خاتون شخصیت کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا، حالاں کہ سینیگالی خواتین نے سیاست، تعلیم، ثقافت اور آزادی کی جدوجہد سمیت متعدد شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس فیصلے پر خواتین کی تنظیموں اور حقوقِ نسواں کے کارکنوں نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے، انھوں نے دارالحکومت کے میئر کو اجتماعی احتجاجی خط ارسال کرتے ہوئے فیصلے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکر کی اسٹریٹس کے ناموں کی نئی فہرست میں خواتین کو نظر انداز کرنا عدم مساوات کا مظہر ہے اور یہ فیصلہ سینیگالی خواتین کی خدمات کی توہین کے مترادف ہے۔ تنظیموں نے حکومت سے فہرست پر فوری نظرِ ثانی اور ان ممتاز خواتین کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا جنھوں نے قومی تاریخ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK