Inquilab Logo

وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کو معطل کیا جائے: سی پی آئی لیڈر جتیندر چودھری کا مطالبہ

Updated: August 19, 2023, 5:53 PM IST

حال ہی میں سی پی آئی کے وفد نے منی پور میں اپنے ۳؍ روزہ دورہ کے درمیان ۳؍ ریلیف کیمپوں کا جائزہ لیا اور وہاں کی گورنرانوسویا یوکی سے بھی ملاقات کی۔ جتیندر چودھری کا کہنا ہے کہ مرکز کہہ رہی ہے کہ منی پور کے حالات پر اس کی مسلسل ہے لیکن حقیت کچھ اور ہے۔

Many houses have been destroyed in Manipur due to violence. Photo: INN
منی پور میں تشدد کے سبب متعدد گھر خاکستر ہوچکے ہیں۔ تصویر: آئی این این

سی پی آئی کےسینئر لیڈر جتیندر چودھری جنہوں نے حال ہی میں منی پور کا دورہ کیا ہے، منی پور میں امن قائم کرنے میں ناکامیاب ہونے پر وہاں کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تریپورہ یونٹ کے جنرل سیکریٹری چودھری سی پی آئی کے اس وفد کا حصہ تھے جو تشدد زدہ منی پور کے ۳؍ روزہ دورے پر تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شمال مشرقی ریاست میں پھوٹنے والا تشدد بی جے پی اور آر ایس ایس کے ملک بھر کے لوگوں کو باٹنے کی حکمت عملی کے المیہ کا حصہ ہے۔ بی جے پی نے سی پی آئی لیڈرکے الزامات کوغیر بنیادی قرار دیتے ہوئے رد کر دیا اور دعویٰ کیا کہ منی پور امن کے راستے پر ہے۔ 
سی پی آئی لیڈر نے مزید کہا کہ ہم منی پور تشدد کو ایک علیحدہ حالات کے نظریے سے نہیں دیکھتے لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس کے ملک کو باٹنے اور لوگوں پر حکومت کرنے کیلئے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے المیہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اس طرح کےحالات ہر جگہ پیش آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سی پی آئی کے وفد نے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری کی قیادت میں منی پور کے ۳؍ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور جمعہ کو وہاں کی گورنرانوسویا یوکی سے بھی ملاقات کی۔ 
جتیندر چودھری نے منی پور کے حالات کے تعلق سے الزام عائد کیا کہ منی پور کے حالات اس بات کا الارم ہیں کہ وہاں دن بدن عدم اعتماد کی فضا افزائش پا رہی ہے۔ ریاست میں بیرین سنگھ کی حکومت امن بحال کرنے کے بجائے حالات کو سازگار بنانے میں کوئی اہم قدم اٹھانے میں ناکامیاب ثابت ہوئی ہے۔ یہ کہا گیا تھا کہ مرکز کی منی پور کے حالات پر مسلسل نظر ہے لیکن حقیقت اس سے پرے ہے۔ اپنے استعفیٰ کا ڈرامہ رچانے کے بعد بھی منی پور کی باگ ڈور بیرین سنگھ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ ہمارا مطالبہ منی پور میں اقتدار والی بی جے پی کو معطل کرنا نہیں بلکہ فوری طورپر بیرین سنگھ کی حکومت کو معطل کرنا ہے۔ 
 تریپورہ بی جے پی کی چیف سبرت چکرورتی نے چودھری کے الزامات کی تردید کی اور دعویٰ کیا کہ منی پور میں آہستہ آہستہ امن بحال ہوگا۔ مرکزی اور ریاستی حکومت منی پور میں امن بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اب تشدد کے چند ہی معاملات درج کئے جا رہے ہیں۔ ریاست کی مکمل صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔ سی پی آئی کے وفد اب طوفانی سمندرمیں مچھلی کا شکار کرنے کیلئے ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ منی پور میں ۳؍مئی سے جاری تشدد میں اب تک ۱۸۱؍ سے زائد ہلاکتیں سامنے آئی ہیں اور ۳۰۰؍ سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ تشدد کی وجہ سے ۵۴؍ ہزار ۱۸۱؍ افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK